mukaalma group
mukaalma group

mukaalma group

1267 Members

پاکستان ایمبیسی دی ہیگ میں منعقدہ اِی کچہری میں بے ضابطگی کا انکشاف
(رپورٹ : احمد صہیب اسلم )

سننے میں آیا ہے کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے ، حکومت پاکستان نے سفارت خانوں کو ہدایت کی ہوئ ہے کہ وہ مقامی پاکستانیوں سے رابطے میں رہیں اور لوگوں کو درپیش مسائل سنیں اور ان کا حل نکالیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ سفارت خانوں کو یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ لوگوں کی تجاویز سُن کر اپنے کام کے طریقہ کار میں بہتری لائیں ۔ شاید ، اسی مقصد کے لئے سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ اِی کچہری کا انعقاد بھی کرتا ہے ۔ اس سلسلے میں ایمبیسی کے شوشل میڈیا پر انگریزی زبان میں تشہیر کے بعد آخری کچہری ۱۲, اکتوبر ۲۰۲۲ کو منعقد کی گئی ۔

اس اِی کچہری کے انعقاد اور طریقہ کار پر مختلف آراء پائ جاتی ہیں ۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس سے لوگوں کو اپنے مسائل اور مشکلات متعلقہ فورم تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے جبکہ کچھ لوگ اس اِی کچہری کی افادیت اور اس کے طریقہ کار کے نامناسب ہونے پر سوال اُٹھاتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ اس شکایت اور تجویز کے ڈھانچے میں خرابی ہے۔
بقول مرزا اسد اللہ خان غالب

مری تعمیر میں مُضمر ہے اک صورت خرابی کی
ہیولیٰ برقِ خرمن کا ، ہے خونِ گرم دہقان کا

Concealed in my construction is a cause of my own destruction
The hot blood of the peasant is the essence of the lightning of the harvest.

ذرائع اور تجربے نے یہ تصدیق کی ہے کہ پاکستان ایمبیسی دی ہیگ (نیدر لینڈ) نے جو بہت سی اِی کچہریاں منعقد کی ہیں ۔ ان کچہریوں کے انعقاد کے طریقہ کار اور ان میں لئے گئے شرکاء کے چُناؤ میں شدید قسم کی بے ضابطگیاں پائ جاتی ہیں۔ ان اِی کچہریوں میں ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر شکایات و تجاویز کنندہ “منتخب “ کئے جاتے ہیں ۔

ہالینڈ میں پاکستان ایمبیسی دی ہیگ کے متعلق کچھ عرصے سے یہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ اِی کچہری میں رجسٹریشن کرانے والے سب پاکستانیوں کے مسائل اور تجاویز کو نہیں سُنا رہا اور نہ ہی ان کی شکایت یا تجویز پر کوئ ردِعمل دیا جا رہا ہے ۔ یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ صرف چند مخصوص لوگوں کی شکایت یا تجویز کو خانہ پوری کے لئے سُنا جا رہا ہے۔

لوگوں کی شکایات و تجاویز میں برتے جانے والے امتیازی سلوک کے ساتھ ساتھ پبلک میں دوسری شکایت یہ ہے کہ سفارت خانہ پاکستان کے بتائے گئے مقررہ وقت پر لوگ اپنے اِی میلز پر زوم لِنک کا انتظار ہی کرتے رہتے ہیں اور یہ گنگناتے رہتے ہیں ۔
چِھٹی نہ کوئ سندیس
جانے وہ کونسا دیس
کہاں تم چلے گئے

پھر ہوتا کچھ یوں ہے کہ “نیپال “ سے واپس آکر ، کچھ چنیدہ لوگوں سے ایمبیسی والے ، اِی کچہری کے طریقہ کار کے مطابق اور اپنی روایتی سستی کی روایت کی پاسداری کرتے ہوئے ، اِی کچہری کے وقت یا بالکل تھوڑی سی دیر پہلے، زوم لنک شئیر کر دیا جاتا ہے جبکہ بہت سے لوگوں کا صرف وقت ہی ضائع کیا جاتا ہے ۔ انہیں بروقت یہ تک نہیں بتایا جاتا اور نہ ہی اطلاع دی جاتی ہے کہ ان کی شکایت یا تجویز زوم لنک پر نہیں سُنی جا سکتی اور نہ ہی سُنی جائے گی ۔ اس لئے انتظار کی فضول میں زحمت نہ کریں اور نہ ہی ، یہ گنگنائیں کہ

انتہاء ہوگئی ، انتظار کی

ایمبیسی آف پاکستان کوئ فلمی ادارہ تھوڑی ہی ہے کہ گنگنانے پر اور انتظار کرنے پر ، فلم کی مانند کوئ چمتکار ہو جائے گا۔

مزاح بر طرف ، ایمبیسی کے کیمونکیشن (ابلاغ عامہ ) کے مسائل اور اُوپر مذکور سب باتوں کی وجہ سے لوگوں کے دل میں ایمبیسی کے ڈپلومیٹس کا اِمیج اچھا نہیں بن رہا۔ ٹھیک ہے کہ سب شکایات اور تجاویز سننے والی نہیں ہوتی ہیں مگر لوگوں کو اُمید دلا کر ان کا وقت ضائع کرنا اچھی بات نہیں ہے ۔

سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ (نیدر لینڈ) میں متعین سفیر پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ پبلک کی رائے یا اطلاع کی بجائے ، حالات و واقعات یہ خبر دیتے ہیں کہ وقتاًفوقتاً ان کی طرف سے منعقد کی جانے والی اِی کچہری بوگس ہیں ۔ سفیر پاکستان سے باضابطہ رابطہ کیا گیا ہے اور ان کے مؤقف کا “بوگس اِی کچہری “ کی خبر پر انتظار کیا جاتا ہے ۔

(راقم ، کافی سالوں سے نیدر لینڈ میں مقیم ہیں اور انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے ساتھ ساتھ یورپ کی صحافتی تنظیم یورپئین پریس فیڈریشن کے ممبر ہیں ۔)

2 yrs ·Translate

https://www.mukaalma.com/152392/

تین شاپر۔۔محمد وقاص رشید -مکالمہ
Favicon 
www.mukaalma.com

تین شاپر۔۔محمد وقاص رشید -مکالمہ

یہ عید کا دن تھا اور میرے  دونوں ہاتھوں میں تین شاپر تھے ۔ ان میں ایک وقت کی زندگی کی ضمانت تھی۔ زندگی کی ضمانتیں انسانوں کے ہاتھ میں آجائیں تو شاپروں میں ہی ملتی ہیں۔ ان میں گوشت
2 yrs ·Translate

ہمیں بھی ایک دفتر میں ایسی مخلوق سے پالا پڑا تھا۔ ایک بار ایک پراجیکٹ پر اسی طرح کے ہرکارے نے ہمارے ایک دوست کی محنت کا سارا کریڈٹ لے لیا ۔ اس وقت تو انہوں نے کڑوا گھونٹ پی لیا لیکن اسے مزا چکھانے کی ٹھانی۔ انہوں نے اگلے پراجیکٹ کا پرنٹ دے کر سافٹ فائل غائب کر دی۔ حسبِ عادت سارا کریڈٹ لئے جب یہ صاحب باہر آگئے۔ اور اس پراجیکٹ پر ملکیت کے دعویدار بن کر جب سافٹ فائل کی تلاش شروع کی تو باس نے جو چند ترامیم کروائیں وہ کرنے کے لئے اصل فائل نہ پا کر نہایت پریشان ہوئے۔ ہم سب بھی انجان بنے رہے اور بالآخر سارا کام خودہی دوبارہ کرنا پڑا ۔

https://www.mukaalma.com/152371/

باس اِز آل ویز رائٹ۔۔ذیشان محمود -مکالمہ
Favicon 
www.mukaalma.com

باس اِز آل ویز رائٹ۔۔ذیشان محمود -مکالمہ

چند دن قبل افسر صاحب نے ترغیب سے زیادہ ترہیب دلائی کہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ انگریزی میں کہتے ہیں کہ Boss is always right. خاکسار نے ازراہ تفنن کہا کہ اس پر کالم نہ ہو جائے تو فرمایا کہ
2 yrs ·Translate

پنجاب میں سیاسی منظر نامہ یقیناً تبدیل ہو جائے گا’پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ ہوں اور یہ بھی ممکن ہے کہ وفاق میں بھی بڑی تبدیلی آئے۔ذرائع سے یہ بھی خبریں مل رہی ہیں کہ نواز شریف ’چھوٹے بھائی کو اسمبلیاں توڑنے کی تجویز دے رہے ہیں تاکہ نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔میرے خیال سے اسمبلیاں توڑنے کی بجائے شہباز شریف کو خود ہی نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دینا چاہیے’ممکن ہے یہ فیصلہ نون لیگ کی ساکھ کو بہتر کر دے۔ایک اور مشورہ نون لیگی قیادت کے لیے کہ اتحاد ختم کر دیں’مسلم لیگ نون کو مضبوط کرنے کا واحد آپشن یہی ہے کہ تمام جماعتیں اپنے ہی بینرز تلے الیکشن لڑیں اور عوام کا مینڈیٹ حاصل کریں’ایک دوسرے کے کندھے پر رکھ کر بندوق اٹھانے سے کس کو فائدہ ہوگا؟شاید کسی کو بھی نہیں۔

https://www.mukaalma.com/152399/

الیکشن کے بعد۔۔آغر ؔندیم سحر -مکالمہ
Favicon 
www.mukaalma.com

الیکشن کے بعد۔۔آغر ؔندیم سحر -مکالمہ

الیکشن سے قبل میرے صحافی دوستوں کا خیال تھا کہ تحریک انصاف مشکل سے دس سیٹیں جیتے گی’لاہور کی چاروں سیٹیں نون لیگ کی ہوں گی’ملتان والی سیٹ جہانگیر ترین کے چہیتے سلمان نعیم لے جائیں گے اور علیم خان والی سیٹ بھی تحریک انصاف کے لیے جیتنا مشکل ہوگا