2 yrs ·Translate

قمر در عقرب
علم نجوم میں قمر کو سیاروں کا نقیب خیال کیا گیا ہے کیونکہ قمر زمین اور سیاروں کے درمیان ایک رابطہ اور وسیلہ پیغام ہے ۔ قمر دوسرے سیاروں کی نسبت ہمارا قریب ترین ہمسایہ بھی ہے غالباً یہی وجہ ہے کہ قمری تاریخوں کو مذہباً اہم قرار دیا گیا ہے اب تو سائنس نے بھی قمر کے اثر کو انسانی ، حیوانی اور نباتی زندگی پر تسلیم کرلیا ہے
قمر خوشیوں ، عروج و ترقی اور تکمیل خواہشات کا ستارہ ہے ۔ صحت و شفاء جسمانی آرام وسکون ، امن و سلامتی وغیرہ بھی اسی سے متعلق ہیں ۔ اس لئے تمام ایسے امور جو خوشی کا باعث بنیں جیسے بیاہ شادی کاروبار ملازمت اور تکمیل حاجات وغیرہ سب مقاصد کیلئے قمرکی اہمیت مسلم ہے
قمر کو شرف برج ثور میں ہوتا ہے اس لئے اس کو عقرب میں ہبوط ہوتا ہے ایسی حالت میں جب سیاروں کا نمائندہ خود کمزور واقع ہو تو پیغام رسائنی میں بھی کمزوری واقع ہوگی یہی وجہ ہے کہ جب قمر برج عقرب میں ہوتا ہے تو اس کو ناقص خیال کیا جاتا ہے اور اس دوران اچھے کاموں سے منع کردیا گیا ہے ۔ اسلیے قمر در عقرب کو بہت نحس قرار دیا گیا ہے یہ وقت ہر ماہ آتا ہے تو جنوری میں یہ وقت 25 جنوری کو صبح 8: 56 سے لیکر 27 کو دوپہر 12:33 تک رہے گا
یہ تمام وقت نحوست اثر ہے، اس وقت میں کوئی نیا کام شروع نہ کریں، کوئی وعدہ یا معاہدہ یا کسی بھی کام کا آغاز خصوصاً شادی بیاہ وغیرہ سے گریز کرنا چاہیے۔
قمر کی یہ پوزیشن علاج معالجے کے لیے بہتر ہوتی ہے، اس کے علاوہ اس وقت میں ایسے اعمال کیے جاتے ہیں جو بندش یا رکاوٹ کے لیے ہوں، بری عادتوں سے نجات، مخالفین اور دشمنوں کی زبان بندی، ناجائز تعلقات کا خاتمہ وغیرہ،خاص طور پر دشمنوں سے تحفظ اور حصار کے عملیات کیے جاتے ہیں مگر ایسے اعمال پیش نہیں کیے جا سکتے اس کیلیے پرسنلی رابطہ کر سکتے ہیں

image