فیس لوور؛ ایک خواب

یپ سوشل میڈیا سایٹ کیوں


فیس بک نے بلاشبہ ہمیں ایسا پلیٹ فارم دیا جہاں ہم جڑے، دوستیاں دشمنیاں کیں اور ایک دوسرے سے سیکھا۔ مگر پھر فیس بک کو کوئی دورہ پڑ گیا۔ سالوں کے بنے اکاونٹ بنا وارننگ اڑنے لگے۔ معمولی سے الفاظ کی وجہ سے پابندیاں لگنے لگیں۔
کچھ کھوج کی تو معلوم ہوا کہ پاکستان سے فقط ساڑھے تین کروڑ کے قریب یوزر ہیں۔ جبکہ ہمارے پڑوس انڈیا سے قریب پنتالیس کروڑ۔ فیس بک کی سب سے بڑی مارکیٹ۔ سو فیس بک نے حیدرآباد دکن میں سنٹر بنا کر پورا ایشیا پیسفیک ہی انکے حوالے کر دیا۔ سو اب فیس بک کی ہمارے لئیے پالیسی مارک زرگبرگ سے زیادہ راہل مہتہ بلکہ ہندتوا کا مارا کوئی پنڈٹ ہی بناتا ہے۔ ہم جتنا بھی شور ڈال لیں ہماری نہیں سنی جائے گی کہ ہم چھوٹی مارکیٹ ہیں اور فیس بک بہرحال ایک مارکیٹنگ کا بزنس ہے۔
ایسے میں سوچا کہ پھر فیس بک کی محتاجی ہی کیوں ہو۔جب ہم نے آپس میں ہی جڑنا ہے تو کسی دوسرے کی شرائط پہ کیوں۔ ہاں انٹرنیشنل تعلقات کیلئیے فیس بک مجبوری ہے، اسے چھوڑنا بھی آسان نہیں۔ لیکن اپنے ہی پاکستانیوں سے بات کرنے، ان سے سیکھنے سکھانے اور سوشلائز کرنے کیلئیے میں کسی امریکی یا انڈین کا مجبور کیوں بنوں۔
سو بھائیو یہ رہا میرا ایک اور خواب
Facelore.com
فیس لوور یعنی چہرہ کہانی
اسکی اینڈرائڈ ایپ اور میسنجر بھی لانچ ہو چکا۔ کوشش یہ تھی کہ یوزر کو فیس بک سے زیادہ مختلف فیل نا ہو۔ ابھی نیا ہے تو شاید کئی مسائل بھی آئیں، لیکن انشااللہ وقت کے ساتھ سدھارتے رہیں گے۔
اس خواب کی کیا تعبیر ہو گی، اللہ ہی جانے۔ مگر ناکامی کے خوف سے کوشش ہی نا کی جائے، یہ سب سے بڑی ناکامی ہے۔ سو چلئیے اکاونٹ بنائیے، مل کر کوشش کرتے ہیں، مل کر خواب دیکھتے ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ اکاونٹ بھی بنائیے، ایپ ڈاونلوڈ بھی کیجئیے اور اسے اپنی فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکاونٹ پہ شیئر بھی کیجئیے۔


Inam Rana

1 مدونة المشاركات

التعليقات
Hafiz Muhammad ikram ul haq 2 سنوات

زبردست کاوش ہے آپ کا شکریہ آپ نے ہمیں آزادی اظہار رائے کے لئیے پلیٹ فارم مہیا کیا

 
 
babarhussain khan 2 سنوات

بہت عمدہ خواب۔
اللہ کرے اس خواب کی عمدہ تعبیر بھی ملے آپ کو۔۔۔

 
 
Haroon Abbasi 2 سنوات

بلیو ٹک

 
 
Hazrat Bilal Mir 2 سنوات

ﷲ پاک آپ کو کامیاب کرے سر
انشاءاللہ ہم سب مل کر خواب کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے
بڑے لوگ بڑے خواب دیکھتے ہیں سر
محنت ہم سب مل کر کریں گے
کامیابی دینے والی ذات صرف ﷲ پاک کی ہے
ارادے جن کے پختہ ہو نظر جن کی خدا پر ہو
طلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
❤❤❤???❤❤❤
اور Facelore کے تمام معزز ممبران سے درخواست ہے کہ اپنے اپنے فیس بک? ٹیوٹر ? واٹس ایپ? انسٹاگرام اور تمام سوشل میڈیا? اکاؤنٹ/پیجز/گروپوں میں Facelore# کی تشہیر لازمی کیا کریں
شکریہ ????????

 
 
Abdul Wahab 2 سنوات

❤️

 
 
yousuf siraj 2 سنوات

ماشاءاللہ رانا صاحب، نیک تمنائیں

 
 
Dr Mansoor Bhatti 2 سنوات

نیک خواہشات
Best Of Luck

 
 
Abdul Razaq 2 سنوات

رانا صاحب اگر اکاؤنٹ ویریفیکیشن کا مسلہ حل ہوجائے تو بہت بہتر رہیگا کیونکہ فیسبوک کی طرح ہمیں یہاں بھی کبھی کبھار ڈر لگتا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اکاؤنٹ ہوا میں اڑ جائے اسی لئے ویرفائڈ بیج کچھ نہ کچھ تسلی کراتا ہے کہ اکاؤنٹ کو کچھ نہیں ہوگا انشاءاللہ۔?
نوٹ: ویریفیکیشن کیلئے اپلائی کی ہوئی ہے اور فارم فل کیا پورا بمع پاسپورٹ تصویر اب خالی انتظار رہتا ہے ہر دس منٹ بعد فیس لور کا چکر لگا دیتا ہوں کہ تاکہ جلدی خوشخبری مل جائے۔۔
??

 
 
Babar Ali BM 2 سنوات

Thanks ?

 
 
Ghulam Murtaza 2 سنوات

نیک خواہشات