فیس بک کے مقابلے پر ایک پاکستانی کی ایپ، فیس بک نے قانونی نوٹس بھیج دیا

فیس بک پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے صارفین کو کئی مشکلات کا سامنا ہے، وہ نہ کشمیر پر کچھ لکھ سکتے ہیں، نہ ہی بھارت کا حقیقی چہرہ دکھا سکتے ہیں اور نہ ہی ہمسائیہ م

فیس بک پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے صارفین کو کئی مشکلات کا سامنا ہے، وہ نہ کشمیر پر کچھ لکھ سکتے ہیں، نہ ہی بھارت کا حقیقی چہرہ دکھا سکتے ہیں اور نہ ہی ہمسائیہ ملک افغانستان کے متعلق ریاست پاکستان کے بیانیے کو سامنے لا سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا کی کئی معروف شخصیات کے فیس بک اکاؤنٹس بند ہو گئے ہیں، ان کے لاکھوں فالورز بھی ضائع ہو گئے جو ایک طویل عرصے کی محنت کے بعد اکٹھے کیے گئے تھے۔

 

ان حالات میں برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی انعام رانا نے اپنے ہم وطنوں کے لیے ایک نئی ایپ تخلیق کی جسے facelore.com (چہرہ کہانی) کا نام دیا۔ اردو میں لکھنے والی کمیونٹی میں اس ایپ نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور چند روز میں ہی اس پر ہزاروں پاکستانیوں نے اکاؤنٹس تخلیق کر لیے۔

 

 

فیس بک کو یہ کامیابی ہضم نہ ہوئی اور اس کے وکلا نے نئی ایپ کو قانونی نوٹس بھیج دیا جس میں امریکہ میں فیس بک کی وکلا ٹیم نے کہا ہے کہ چہرہ کہانی ان کی کمپنی کی کچھ ایموجیز استعمال کر رہی ہے۔

 

نوٹس میں فیس لور کے نام پر بھی اعتراض کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس ایپ اور ویب سائیٹ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

 

فیس لور کے بانی انعام رانا کا کہنا ہے کہ فیس بک کی آمرانہ پالیسیوں کی وجہ سے صارفین بہت تنگ ہیں، جب سے فیس بک نے ساؤتھ ایشیا کا انتظام حیدرآباد دکن میں سنٹر قائم کر کے انکے حوالے کیا ہے، پاکستانیوں کیلئیے فیس بک استعمال کرنا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

 

انعام رانا کے مطابق ہم نے کوشش کی کہ ایک متبادل پلیٹ فارم لایا جائے جہاں اظہار رائے کی واقعی آزادی ہو، صارف کی معلومات کو بیچا نا جائے، اسکی پرائیویسی کی حفاظت کی جائے اور فیس بک کی آمریت سے آزادی حاصل کی جائے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس کی اینڈروئیڈ ایپ، لائٹ ورژن اور میسنجر بھی لانچ کیا جبکہ جلد ہی یہ ایپل کے اسٹور پہ بھی میسر ہو گی۔

 

قانونی نوٹس کے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فیس کا لفظ لغت کا حصہ ہے۔ اگر میٹا یا فیس بک اسے اپنی جاگیر سمجھتا ہے تو یہ انکی غلط فہمی ہے۔ ہم اسی نام کے ساتھ کام کریں گے اور فیس بک کے ساتھ ہر قسم کی قانونی کارروائی کا سامنا کریں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اگر فیس بک یہ سمجھتا ہے کہ ایک ترقی پذیر ملک کی ایپ کو دھمکایا کا سکتا ہے تو یہ انکی غلط فہمی ہے۔ ہم قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں اور قانون کے مطابق ہی اپنے حقوق کا دفاع کریں گے۔ فیس لور پاکستانیوں کی ایپ اور انکا اثاثہ ہے اور پاکستانی اپنے اثاثے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔


Hamza Ali Ghalib

1 Blog posts

Comments
Kashif Khan 2 yrs

ذبردست

 
 
Hasnain abbasi 2 yrs

بہت خوب اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے

 
 
Malik Muneer hussain 2 yrs

جیت آپ کی ہو ان شاءاللہ

 
 
Aimal Khan 2 yrs

ماشاءاللہ❤
ہم انعام رانا کیساتھ ہے?

 
 
Hasnain Raza Sial Sajoka 2 yrs

ان ہم انشاءاللہ کفار کو ہر محاذ پر شکست دیں گئے

 
 
Hafiz Muhammad ikram ul haq 2 yrs

ہم آپ کے ساتھ ہیں ان شاءاللہ

 
 
zohaib khuram 2 yrs

Its Soo Much Gud

 
 
sardar nadeem 2 yrs

بہت خوب فیسبک نے تو عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے