زندگی کی حقیقت

زندگی ہوتی ہی زندہ رہنے کیلئے ہے لیکن ہم اس مختصر زندگی کیلئے ہر وہ کام کرگزرتے ہیں جو اس زندگی کو موت کی جانب کھینچ کرلے جائے۔

اس دنیا کی تمام رنگوں میں سب سے خوبصورت رنگ اگر کوئی ہے تو وہ زندگی زندگی ہے۔ کیونکہ اگر زندگی ہے تو یہ رنگ بھی ہیں۔ اس زندگی کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے اللہ تعالی نے ہمیں رشتے ناطے احساسات اور بہت کچھ دیا ہے۔ ہم اگر اپنی زندگی میں ان سب چیزوں کو ان کے صحیح روح کےمطابق رکھیں۔ اور جس طرح چاہتے ہیں کہ ہم اپنی مرضی کی زندگی جیئں تو پھر لازم ہے کہ ہم دوسروں کو بھی ان کی مرضی مرضی کی زندگی جینے دیں۔ جب ہم چیزوں کو اور اصولوں کو اپنے لیے الگ اور دوسروں کیلئے الگ سمجھتے ہیں تو وہاں سے ہم زندگی کو موت سے ملوانے کے کام کا آغاز کرتے ہیں پھر زندگی زندگی کے رنگ ختم ہوتے جاتے ہیں اور بے رنگ زندگی اس دنیا میں زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتی بس یہی زندگی کی کہانی ہے۔ 


Saeed Ahmad Mazari

1 Blog posts

Comments