آئی ایس پی آر نے کچھ دن پہلے وضاحت کی کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے آج آرمی چیف نے یہ بیان دیا ہے کہ بار بار ایک ہی طرح کے لوگوں کو ووٹ دینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے
یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب پاکستان کا سیاسی درجہ حرارت گرم ہے اپوزیشن حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے جا رہی ہے
جب ایسے بیانات پر تنقید ہوتی ہے تو پھر تنقید کرنے والوں کو غدار اور ملک دشمن عناصر بنا دیا جاتا ہے
بار بار منتخب وزیراعظموں کو ہٹا کر ڈکٹیٹروں نے پاکستان کو دولخت کیا اور پاکستان کو مسائسلتان بنا کر رکھ دیا ہے