آج صبح آملیٹ کے ساتھ پراٹھا کھانے کے بعد چائے کا کپ پیتے ہوئے میں سوچ رہا تھا کہ:
1. ٹریڈ مِل کے موجد 54 سال کی عمر میں چل بسے۔
2. جمناسٹکس کے موجد 57 سال کی عمر میں چل بسے۔
3. ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن کا 41 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا.
4. دنیا کے بہترین فٹ بالر میراڈونا کا 60 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
5.کنگ آف مارشل آرٹ 32 سال تک جئے
لیکن
6. کے ایف سی کا موجد 94 سال کی عمر میں فوت ہوا تھا۔
7. نوٹیلا برانڈ کا موجد 88 سال کی عمر میں فوت ہوا
8. سگریٹ بنانے والی کمپنی ونسٹن کا 102 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔
9.افیون کا موجد 116 سال کی عمر میں ایک زلزلے میں فوت ہوا۔
10.ایم ڈی ایچ مسالے بنانے والی کمپنی کا مالک 97 سال تک زندہ رہا۔
پھر ہمارے ڈاکٹر کیسے اس نتیجے پر پہنچے کہ ورزش زندگی کو طول دیتی ہے؟
خرگوش ہمیشہ اچھلتا کودتا ہے لیکن وہ صرف 2 سال تک زندہ رہتا ہے اور کچھوا جو 400 سال تک زنده رہتا ہے کبھی ورزش نہیں کرتا ہے لہذا ٹھنڈ پروگرام رکھیں، کھائیں پئیں موجیں ماریں۔ٹینشن نہ لیں۔
سلامت رہیں۔ خوش رہیں۔
“ہر رخسار کے ہر تل پہ بھی ٹیکس لگے گا"
اب وصل کے اصرار پہ بھی ٹیکس لگے گا
سنتے ہیں کہ دیدار پہ بھی ٹیکس لگے گا
اب ٹیکس ادائوں پہ بھی دینا ہی پڑے گا
بے وجہ کے انکار پہ بھی ٹیکس لگے گا
بھرجائے گا اب قومی خزانہ یہ ہے امکاں
ہر عشق کے بیمار پہ بھی ٹیکس لگے گا
اب باغ کی رونق کو بڑھائے گا بھلا کون
ہر پھول پہ ہر خار پہ بھی ٹیکس لگے گا
جس زلف پہ لکھتے ہیں صبح وشام سخنور
اسی زلف کی ہر تار پہ بھی ٹیکس لگے گا
دل بھر کے دیکھ لو جتنا بھی اب چاہو!
ہر رخسار کے ہر تل پہ بھی ٹیکس لگے گا
میاں دیوان کو اب اپنے سمیٹو !!
کہتے ہیں کہ اشعار پہ بھی ٹیکس لگے گا