ہمیں مرد اور عورت کے حقوق و فرائض پر بات کرنے سے پہلے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایک انسان کیا ہوتا ہے اس کی کیا حیثیت ہے اس کائنات میں اسکے کیا حقوق و فرائض ہیں اس کی کیا حیثیت یا عزت ہوتی ہے مرد یا عورت ہونے سے پہلے ہم انسان ہیں یہ سمجھنا ضروری ہے جنس تو بعد میں طے کر لینا انسانیت سیکھیں ایک معصوم جان کو یوں بے دردی سے مار دینا کیا یہ ایک فرد کا جرم ہے یا صرف ایک مرد کا اس مرد کے زہہن میں کہ انسان کو صرف ایک مرد ہی ہونا چاہیے کہ تصور اتنا پختہ کیسے ہوا کہ وہ اپنی پہلی اولاد کو ایک مرد کے علاوہ کسی اور جنس کا ہو جانا برداشت ہی نہ کر پایا اسکی اس خواہش کو اتنا بڑھاوا کیسے ملا کہ وہ ایک اندھا جنون بن گئی اور وہ فرد ہر رشتے ناطے کی سرحد توڑ کر انسانیت کے درجے سے نیچے جا گرا یہ کوئی خواتین کے عالمی دن پر چلانے کے لئیے ٹرینڈ نہیں ہے یہ فکر کا مقام ہے کہ ہم کیا ہے