عمرانی سردار مرحوب صاحب خان کے انتقال کے بعد انکا بیٹا شائستہ صاحب خان عمرانی کی عمر کم تھی اسلیئے عارضی طور پور سرداری انکے چچا غلام حسین عمرانی کو تفویض کی گئی۔
آج سردار شائستہ صاحب خان عمرانی نے سوراب میں ایک پروقار تقریب کے دوران اپنی سرداری کے فرائض خود سنبھالے اس موقع پر عمرانی قبیلے کے معتبرین بھی موجود تھے۔جن میں جیوا سے نائب خان محمد عمرانی، مولانا منظور حفیظ عمرانی۔نوغے سے رئیس خدابخش عمرانی سردار غلام مصطفیٰ عمرانی اور دیگر معزین کے نام قابلِ ذکر ہیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ سردار شائستہ صاحب خان فیصلوں کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کے بجائے میرٹ اور بغیر کسی جانبداری کے ڈیل کرینگے اور قوم کے ہر فرد کو چاہے وہ غریب ہو یا امیر برابر اہمیت دینگے فیصلوں میں میروں ٹکریوں کی فرمائش کو نظر انداز کرکے صرف میرٹ کو ترجیح دینگے۔
عبدالفتاح بروہی