علی پور کا ایلی
اگر آپ سچ سننے کی ہمت رکھتے ہیں. اگر آپ انسانی رشتوں کو الجھنوں سمیت جاننا چاہتے ہیں. آپ رشتوں کو تقدس کی چادر اوڑھے بغیر دیکھنا پسند کرتے ہیں. اگر آپ انسانی نفسیات کی الجھی گتھیوں سے کھیلنے کے خواہش مند ہیں، اگر آپ پچیدہ انسانی رویوں کی بھول بھلیوں میں گھومنا پسند کرتے ہیں تو یہ کتاب آپ کیلئے ہے.
ہاں لیکن اگر آپ رشتوں کے بے نقاب ہونے سے ڈرتے ہیں یا ان کی عظمت پر شک کرنا گناہ سمجھتے ہیں یا عام رومانوی ناول پڑھنے کے عادی ہیں تو اسے نا پڑھیں کہ یہ شروع ہی عکسی مفتی کی اس تنبیہ سے ہوتی ہے کہ
"میرا پہلا مشورہ تو یہ ہے کہ آپ یہ کتاب نا پڑھیں۔ برباد ہو جائیں گے، خوار ہو جائیں گے".