میلیاں اکھاں دھو نا لئیے۔۔۔۔
ایس بہانے رو نا لئیے ۔۔
ایتھے اوہنوں تکیا سی میں۔۔۔
ایتھے جھٹ کھلو نا لئیے۔۔۔۔
#punjabi
میلیاں اکھاں دھو نا لئیے۔۔۔۔
ایس بہانے رو نا لئیے ۔۔
ایتھے اوہنوں تکیا سی میں۔۔۔
ایتھے جھٹ کھلو نا لئیے۔۔۔۔
#punjabi
محبتیں بانٹنا سیکھئے صاحب
محبت ایک بے لوث سا ست رنگا جذبہ ہے۔ بے لوث نا ہو تو وہ محبت نہیں۔۔ کچھ اور ہوگا۔۔ ایک مثال سے سمجھئے، آپ پیدا ہوئے تو آپ کے والدین نے یہ جانتے بوجھتے ہوئے کہ ابھی کم از کم دس بارہ سال اسے سنبھالنا پڑے گا اور پھر جا کے یہ ہماری کچھ خدمت کرنے کے لائق ہوگا۔۔ اور پتہ نہیں اس وقت ہم ہوں یا نہیں۔۔۔ پھر بھی انہوں نے آپ کو بے لوث ہو کر پالنا شروع کر دیا۔۔ یہ ان کی آپ سے محبت تھی۔۔ بے لوث جذبہ۔۔ جب کہ آپ کو تو ابھی اتنا ہوش نہیں کہ آپ کے اردگرد موجود لوگ کون ہیں۔۔
جب آہستہ آہستہ بچہ ہوش سنبھالتا ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ یہ میرا باپ، ماں ، بھائی، بہن وغیرہ ہیں اور ان کے ساتھ معاشرتی تعلیم کے مطابق اس اس طرح برتاؤ کرنا ہے۔۔۔۔۔ یاد ہے نا کہ مائیں کیسے بچوں کو سکھا رہی ہوتی ہیں کہ نہیں بیٹا بھائی ہے ۔۔ بری بات۔۔ ایسے نہیں کرتے۔۔۔ تو یہ ہم ماں سے یا مجموعی طور پر معاشرے سے سیکھتے ہیں۔۔۔ یہ محبت نہیں ہوتی۔۔۔ سوشل لرننگ ہوتی ہے۔۔۔ ۔۔۔۔
والدین سے محبت اس وقت ہوتی ہے جب بچہ سمجھدار ہونے کے بعد ماں باپ سے بے لوث ہوکر ان کی طرف مائل ہوتا ہے۔۔ پتہ ہوتا ہے کہ اب ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں لیکن دل کہتا ہے نہیں یار۔۔۔ امی ہیں۔۔۔ ابو ہیں۔۔۔ میری جان کا حصہ ہیں۔۔ ان کی طرف دل خود بخود ہی جھکنے لگتا ہے۔۔ یہ ہوتی ہے محبت۔۔۔۔۔ بے لوث۔۔۔
پس انسان کو اگر کچھ سیکھنا ہے تو پھر بے لوث ہونا سیکھ لے۔۔ ادھر آپ بے لوث ہونا شروع ہوئے۔۔ ادھر آپ محبت سے بھر گئے۔۔۔ اب دل ہر ایک کی طرف جھکے گا۔۔۔ یار بے چارا سٹرگل کر رہا ہے اس کی مدد کردوں۔۔۔۔ یار یہ غریب روٹی کو ترس رہا ہے اس کی مدد کردوں۔۔ یہ پریشان ہے اس کی کڑوی کسیلی باتیں سن لوں۔۔۔ شاید اسے سکون مل جائے۔۔۔۔ حالانکہ پتہ ہے کہ بدلے میں کچھ نہیں ملنا۔۔۔۔ ۔۔۔۔ بس آپ چونکہ بے لوث ہوگئے تو اللہ نے آپ کا دل محبت سے بھر دیا۔۔۔ آپ اللہ کے رنگ میں رنگے گئے۔۔۔۔ اور وہ خود ہی فرماتا ہے کہ اللہ کے رنگ سے بہتر کونسا رنگ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔
پس صاحب کوشش کریئے کہ بے لوث ہو جائیں۔۔۔ یونیورسل محبت کرنے والے بن جائیں۔۔۔۔۔ پھر دیکھیے گا کہ نفرت نامی جذبہ قریب سے بھی گزر جائے تو۔۔۔۔۔ محبتیں بانٹنے والے بنیے صاحب۔۔۔ بہت سکوپ ہے۔۔۔۔۔۔