Asma Mughal
Asma Mughal

Asma Mughal

@asmamughal_2
2 ans ·Traduire

کتنے ہی لوگ تمہارے دیوانے ہوں،تم سے بات کرنے کو ترستے ہوں،تمہاری بات سننے کو مسلسل انتظار کی کیفیت میں دن سے رات کرتے ہوں،
لیکن یہ چیزیں دل کے خلا کو تو نہیں بھر سکتیں۔۔
سو جب تمہیں خود اس خلا کا خالی پن ستانے لگے تو چلے آنا اِس دَر پر۔۔۔۔جہاں تمہیں دستک دینے کی بھی زحمت نہیں کرنی پڑی کبھی آج تک۔۔
تم دبے قدموں بھی آؤ گے تو تمہارے بہشت ساماں خیال کی مہک پا کر دروازہ خود اپنا آپ واء کردے گا۔۔

اِک سازِ شکستہ کی تار۔۔تمہاری صدائے نغمہ سے بغل گیر ہونے کو کس قدر آرزو مند ہے،تم کبھی نہ جان پاؤ گے/اسماء مغل

#اسما #انتظار #دن #ساز
#asmamughal
#facelore
#urdu
#poetry

image
2 ans ·Traduire

تم مجھے خود سے الگ کر ہی نہیں سکتے
آزما کر دیکھ لو چاہے
چھ ماہ،سال۔۔۔
پھر اچانک سے میں تمہیں شدت سے یاد آجاؤں گی،
میں تمہارے کمرے میں رکھا ہُوا گلدان ہوں،جو پُرانا اور بوسیدہ بھی ہو چکا ہے،اور مکین کی توجہ بھی حاصل نہیں،
لیکن جس روز کمرے سے اُٹھا کر کہیں باہر رکھا جائے گا،اُسی دن اُس کی کمی پورے منظر کو دُھندلا دے گی/اسماءمغل

#اسماء #asma #urdu #urdushairi #urdupoetry #urdulines #facelore #urduadab

image
2 ans ·Traduire

فقر ،فِکر کو نکھار عطا کرتا ہے
#اسماءمغل

image