دل انتہائی دکھی ہے کہ کیا کیا سوچا ہوگا اور بات کہاں تک پہنچ چکی ہے،
اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ جس کی موت کا فیصلہ کرتا ہے اس کو اس جگہ میں کوئی نہ کوئی کام کی صورت میں لے جاتا ہے اور اللہ نے ان سب کو اسی طرح دنیا سے لے کے جانے کا فیصلہ کیا۔
بات یہ ہے کہ دل انتہائی غمگین ہے بھلا اس طرح کی موت ہو اور صدمہ نہ آئے دل انتہائی رنجیدہ بھی ہے، اللہ تعالی تمام جانے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور
شہریوں کو اپنے فرائض پہچاننے اور ریاست کو فلاحی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
مری کے اس سانحہ سے کچھ سمجھئیے اور ایسی باتوں کا خیال کیا کریں کہ شدید برفباری ہونے کی صورت میں گاڑی جب نہ چل رہی ہو گاڑی کا انجن کبھی بھی چلتا ہوا مت رہنے دیں یہ انتہائی نقصان دہ بلکہ ہلاکت کا باعث بنتا ہے۔
عتیق الرحمن
#murree #incident @faceloreteame