میں مُخِل ہو سکتا ہوں؟
فیس بک پر ہماری چند ہی پوسٹوں کی ریچ ہائی جاتی ہے۔ کسی کا جنم دن ہے کسی کی شادی ہوئی ہے کوئی وفات ہوئی ہے یا ہم اپنا کوئی ذاتی تجربہ شئیر کریں۔ یا کوئی کوالٹی شئیرنگ ہو۔ یا آپ کسی خاص ایجنڈا پر بات کریں۔ فیس بک کا الگورتھم فوراً ہی پہچان لیتا ہے کہ ہم نے کوئی کاپی پیسٹ تحریر لگائی کسی کی پرموشن کی یا کوئی لنک شئیر کیا۔ اور اس پوسٹ کی ریچ روک دی جاتی۔ ہم کیا کھا رہے ہیں، کس سے مل رہے، کہاں جا رہے ان سب موضوعات کو ریچ میں ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ پہلے ایسا نہیں تھا۔
البتہ جن آئی ڈیز کی آڈئینس زیادہ ہے اور وہ لوگ ایکٹو ہیں تو جو مرضی لگا دیں لکھ دیں ریچ مل جاتی۔ ان کی وجہ سے تو فیس بک کو فائدہ ہوتا لوگوں کو جوڑا ہوا فیس بک سے۔ یہ سہولت مجھے اور آپ کو یعنی عام لوگوں کو حاصل نہیں ہے۔ جن کو ہم نے فیورٹ میں رکھا ہوا انکی پوسٹ بھی فیس بک ہمیں اب نہیں دکھاتا۔ آن لائن بزنس والی آئی ڈیز کو ڈاؤن کیا جا رہا ہے کہ وہ لوگ پیج بنائیں اور پیسے دے کر پرموشن کریں اپنی۔
کئی دوستوں کی آئی ڈی نام نہاد کمیونٹی سٹینڈرڈز کے خلاف بات کرنے پر عارضی یا مستقل بند کر دی جاتی ہے۔
دوست شکوہ کرتے ہیں کہ آپ ہماری پوسٹ پر کمنٹ نہیں کرتے۔ عام باتیں نہ سہی خوشی غمی کو اگنور نہ کریں۔ حالانکہ انکی کوئی پوسٹ نظر سے گزرتی ہی نہیں۔ ورنہ ری ایکشن تو میں ضرور دیتا ہوں۔
ہمارے ایک بڑے ہی خوبصورت دوست ہیں انعام رانا Inam Rana انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے Facelore نامی ایپ بنائی ہے۔ آپ اس پر اکاؤنٹ بنائیں ان شاءاللہ وہاں یہ سب مسائل نہیں ہونگے جو یہاں ہیں۔ ابھی کچھ وقت لگے گا چیزیں میچور ہونے پر۔ مگر ان مسائل کا رونا رونے کی بجائے اسکا حل پیش کرنے پر میں رانا صاحب کو سلام پیش کرتا ہوں۔
لو یو برادر❤️
Inam Rana
Yorum Sil
Bu yorumu silmek istediğinizden emin misiniz?
محمد نعمان حمید
Yorum Sil
Bu yorumu silmek istediğinizden emin misiniz?
UmerBhinder
@
Yorum Sil
Bu yorumu silmek istediğinizden emin misiniz?