M Waseem Abbas Jhandeer  compartilhou um  post
2 anos

فیس لور، پاکستانی سوشل میڈیا سائیٹ کے فیچرز
دوستو فیس لور کو لانچ کرتے وقت اندازہ نہیں تھا کہ آپ اسے اتنی زیادہ اور اتنی جلد پذیرائی بخشیں گے۔ سب سے پہلے تو آپ کا شکریہ۔
فیس لور کی بابت یہ تحریر آپکو فیس لور سے متعارف کروانے کیلئیے ہے۔

لاگ ان/رجسٹر
۱- فیس لور ویب سائیٹ پر آپ نیا اکاونٹ بنا سکتے ہیں یا اپنے فیس بک، جی میل، ٹوئٹر اکاونٹ کے ساتھ بھی لاگ ان کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ یوزرنیم لکھتے وقت ایک ہی لفظ ہونا چاہیے بنا کسی وقفہ کے۔ جیسے facelore ہو گا نا کہ face lore.
اگر پاسورڈ بھول جائے تو فارگٹ پاسورڈ کریں اور ایک ای میل لنک کے ساتھ آپ کے پاس آ جائے گی۔ سپیم ای میل چیک لازمی کریں اور فیس لور کی ای میل وہاں ہو تو “ناٹ جنک” کر دیں۔ کوئی مسلئہ ہونے کی صورت میں رابطہ کیجئیے ڈویلمنٹ ٹیم فورا کوشش کرے گی۔

فرینڈز اینڈ فالو:
فیس لور پہ فرینڈز اپشن ہے۔ آپ دس ہزار فرینڈز ایڈ کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ ہر پروفائل پہ ایک بیل کا نشان ہے اسے دبا کر اپ پروفائل کو دوست بنائے بنا بھی فالو کر سکتے ہیں۔ یاد رہے پرائیویسی سیٹنگز میں آپ یہ بدل بھی سکتے ہیں۔

پروفائل ایڈٹ:

۲- پروفائل ایڈٹ میں آپ اپنی انفارمیشن ڈال سکتے ہیں، سیکورٹی- پرائیویسی میں آپ طے کر سکتے ہیں کہ آپکے پروفائل کی کیا چیز کون دیکھ سکتا ہے یا کتنی پبلک ہونی چاہیے۔ آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ آپکا اکاونٹ کب اور کہاں سے لاگ ان ہوا۔ یاد رہے کہ ہماری پرائیویسی پالیسی انٹرنیشنل سٹینڈرڈ ہے اور ڈیٹا سنٹر ایک ایسے ملک جہاں پرائیویسی کو بہت قانونی احترام دیا جاتا ہے۔

۳- آپ اپنے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس ڈال سکتے ہیں۔
4- ڈیزائن پہ کلک کر کے آپ اپنی پروفائل پکچر اور بیک گراونڈ بدل سکتے ہیں۔
5- نوٹیفیکیشن سیٹنگز میں آپ طے کر سکتے ہیں کہ آپکو کس قسم کے نوٹیفیکیشن آنے چاہیے۔
6 آپ اسکے علاوہ اپنے بلاک شدگان کو دیکھ سکتے ہیں اور فیس لور کے پاس موجود اپکی تمام انفارمیشن کو نا صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ کاپی/ڈاونلوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

فیچرز:
7- البم:
آپ اپنی البمز بنا سکتے ہین۔
8- سیو پوسٹ:
کوئی پوسٹ پسند آئے تو آپ اسے سیو کر سکتے ہیں اور بعد ازاں اسے سیوڈ پوسٹ سیکشن میں پڑھ سکتے ہیں۔
۹- مائی گروپس اور پیجز:
آپ اس میں اپنے بنائے یا جوائن کئیے گروپس اور پیج دیکھ سکتے ہیں۔
۱0: بلاگ
آپ اپنی تحاریر کو بطور بلاگ شائع کر سکتے ہیں۔ اسی سیکشن میں آپ کیٹگری وائز دیگر شائع شدہ بلاگ پڑھ بھی سکتے ہیں۔ اپ کے خود کے لکھے بلاک مائی آرٹیکل کیٹگری میں موجود ہوں گے۔ یعنی آپ اخبار اور ویب سائٹس کے جھنجھٹ سے آزاد ہوں گے۔

۱۱- مارکیٹ:
آپ اگر کچھ بیچنا چاہیں تو مائی پراڈکٹ پہ کلک کر کے اپنی پراڈکٹ کو اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ پراڈکٹ مارکیٹ کیٹگری میں آ جائے گی۔ آپ مارکیٹ کیٹگری میں دیگر موجود مصنوعات کو دیکھ اور خرید بھی سکتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ایک اچھا کاروباری پلیٹ فارم بنے گا۔

۱۲- پاپولر پوسٹ:
فیس لور پہ جو پوسٹ زیادہ پسند کی جا رہی ہیں وہ اس کیٹیگری میں ایڈ ہو جاتی ہیں۔ چنانچہ اگر آپ چنیدہ پوسٹ پڑھنا چاہیں تو یہاں پڑھ لیں۔

۱۳- گیمز
جو دوست گیمز کے شوقین ہیں انکے لئیے پانچ سو سے زائد فری گیمز ایڈ کی گئی ہیں جو آپ فیس لور پہ کھیل سکتے ہیں۔

۱4- جابز
وہ لوگ جو جاب کا اشتہار دینا چاہیں وہ یہاں جاب کا اشتہار دے سکتے ہیں اور جاب کی تلاش میں مصروف دوست جاب اپلائی کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر بالکل فری ہے۔

۱۵- کامن تھنگ
فیس لور کا الگورتھم اپ کے پروفائل کے ساتھ مشترکات رکھنے والے دیگر پروفائلز کو میچ کرتا ہے اور یہاں آپ ان لوگوں کے پروفائل دیکھ سکتے ہیں جن کے ساتھ کوئی شوق یا پیشہ اپ کا مشترکہ ہے۔ فیس لور اس سلسلے میں اپ کے اکاونٹ میں دی انفارمیشن استعمال کرتا ہے۔

۱6- آڈیو کمنٹس اور پوڈ کاسٹ:
آپ فیس لور پہ آڈیو پوسٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ آپ کمنٹس میں بھی آڈیو کمنٹ بھی کر سکتے ہیں۔

17- کمنٹ تھریڈ:
کسی پوسٹ کے کمنٹس میں آپ عام کمنٹ تو کر ہی سکتے ہیں لیکن کسی ایک کمنٹ کے جواب میں ایک تھریڈ کے طور پہ کمنٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اس طرح کسی ایک کمنٹ کے حوالے سے یکسوئی سے گفتگو ہو سکتی ہے۔
18- پوسٹ:
دوستو آپ فیس لور پہ انگریزی اور اردو دونوں میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔ آپ کلرڈ پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ آپ آڈیو اور وڈیو پوسٹ بھی کر سکتے ہیں۔ آپ کسی دوسرے کو ٹیگ کر سکتے ہیں، فیلنگز یا کسی جگہ موجود ہونے کا بٹن دبا سکتے ہیں۔ وڈیو البم اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ آپ پول کروا سکتے ہیں۔ آپ کوئی آڈیو فائل اپلوڈ کر سکتے ہیں یا اپنی پراڈکٹ اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے فیس لور پاکستانی کرنسی سمیت دیگر تمام بڑی کرنسی آفر کرتا ہے۔

19- ایڈورٹائزنگ اور والٹ:
وہ دوست جو فیس لور پہ بزنس ایکٹویٹیز کرنا چاہیں ان کیلئیے سہولت دی گئی ہے۔ آپ اپنے والٹ میں رقم ٹرانسفر کر سکتے ہیں جو آپ دئیے گئے بینک اکاونٹ میں جمع کروائیں گے۔ اسکے بعد آپ اپنی پوسٹ کو بوسٹ کر سکتے ہیں، اپنی پراڈکٹ کمپینز چلا سکتے ہیں۔ آپ اپنا کریڈٹ کسی دوست کو ٹراسفر بھی کر سکتے ہیں۔ اس کیلئیے ایک پاکستانی اکاونٹ اور اور پے پال دیا گیا ہے جہاں رقم جمع کروا کر رسید اپ فیس لور کو بھیجیں گے اور رقم اپ کے والٹ میں جمع ہو جائے گی۔ فیس لور کا “پر ویو چارج” فیس بک اور دیگر تمام ایڈورٹائز ر سے کم ہے اور ریچ زیادہ۔

10- ویریفیکیشن
فیس لور پہ اگر آپ اپنی اکاونٹ سیٹنگ میں جا کر ویری فیکیشن اپلائی کریں تو آپکو ساتھ اپنا مختصر تعارف اور پاسپورٹ یا شناختی کارڈ دینا ہو گا۔ فیس لور ٹیم مطمئن ہوئی تو آپکو ویری فائی کرے گی اور آپکو بلیو ٹک مل جائے گا۔

11- پرو سسٹم
اسکے علاوہ فیس لور “پرو سسٹم” آفر کرتا ہے۔ اس سسٹم میں آپ ماہانہ فیس دے کر خود کو فیس لور کے پرو ممبر بنا سکتے ہیں۔ آپکا پروفائل مین وال پہ تمام لوگوں کو نظر آئے گا، آپکی ریچ زیادہ ہو گی اور آپ اپنی پوسٹ اور پراڈکٹس کو بوسٹ بھی کر سکیں گے۔ یہ ایک طرح سے فیس لور کیلئیے آپکا تعاون بھی ہو گا۔

12- رپورٹنگ
اگر کوئی بھی پوسٹ یا کمنٹ اپ کے خیال میں قانونی اور اخلاقی طور پہ قابل گرفت ہے تو اسے فورا رپورٹ کریں۔ فیس لور ٹیم اسکو ریویو کرے گی۔ یاد رہے کہ فیس لور آزادی اظہار رائے پہ یقین رکھتی ہے۔ البتہ نفرت، دہشت گردی اور تشدد کی پرچارک کوئی پوسٹ یا کمنٹ قابل گرفت ہو گا۔

اسکے علاوہ آپ مبینہ فیک پروفائل بھی رپورٹ کر سکتے ہیں۔
13- فیس لور ایپس۔
فیس لور کی دو ایپس اینڈرائڈ یوزرز کیلئیے گوگل پلے سٹور پہ ہیں۔ آپ فیس لور اور فیس لور میسنجر لازمی ڈاونلوڈ کریں۔ ایپس مسلسل اپڈیٹ ہو رہی ہیں۔ اس لئیے تکنیکی مسائل کو برداشت کرنے کی درخواست ہے۔ میسنجر یا ایپ پہ آپ اکاونٹ بھی بنا سکتے ہیں اور پروفائل سیٹنگ بھی کر سکتے ہیں۔ میسنجر پہ اپ آڈیو اور وڈیو کالز کر سکتے ہیں۔ میوزک، آڈیو، وڈیو اور دیگر فائل بھیج سکتے ہیں۔ گروپ بنا کر گروپ چیٹ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ سب انکرپٹڈ ہے یعنی مکمل محفوظ اور فیس لور انتظامیہ کسی بھی صورت اسے نہیں دیکھ سکتی۔ البتہ رپورٹنگ کی صورت میں کاروائی کر سکتی ہے۔

14- سٹوریز اور شارٹ وڈیوز
آپ فیس لور پہ سٹوریز پکچر لگا سکتے ہیں اور اسکے علاوہ شارٹ وڈیوز اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر اپ پلے کا بٹن دبائیں تو فیس لور پہ موجود تمام وڈیو لائبریری آپ کے سامنے آ جائے گی۔

دوستو، ابتدائی طور پہ یہ تمام فیچرز دئیے گئے ہیں تاکہ آپکو ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آئے جو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ پہ ہو۔ وقت کے ساتھ ہم کمیوں کو دور کر کے اسے بہتر بھی بناتے جائیں گے۔ کچھ فیچرز تو ایسے پائپ لائن میں ہیں جو آپکو فیس لور کے عشق میں مبتلا کر دیں گے۔

البتہ یاد رکھئیے کہ فیس لور ایک بہت چھوٹے پیمانے پر بنا کسی بڑی فنڈنگ کے کی گئی کوشش ہے۔ دیگر بڑے پلیٹ فارمز کی مانند ہمارے پاس کروڑوں ڈالر فقط ڈیولپمنٹ کیلئیے موجود نہیں تھے۔ سو توقعات کو اور تنقید کو اس نقطے پہ لازمی پرکھئیے گا۔ یہ ابتدائی قدم ہے، وقت کے ساتھ، اللہ کے کرم اور آپ کے تعاون سے انشااللہ ہم فیس لور کو ایسا پلیٹ فارم بنانے میں کامیاب ہوں جہاں آزادی ہو گی، ذمہ داری ہو گی، دانش ہو گی، مکالمہ ہو گا اور جس پہ آپکو فخر ہو گا۔

facelore.com

Download from Google playstore.
App

https://play.google.com/store/....apps/details?id=com.

Apple/iOS App Store

https://apps.apple.com/gb/app/....facelore-lite/id1609