Saifullah788  shared a  post
2 yrs

چمن بارڈر میں افغانستان کے ساتھ تازہ ترین جھڑپ

چمن پر جھڑپیں معمول ہیں اور سالہا سال سے ہورہی ہیں۔ موجودہ حکومت کے دور میں بھی پاک افغان سرحد پر کئی بار ہلکی پھلکی جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

لیکن تازہ ترین جھڑپ کی وجہ سے زیادہ کشیدگی اس لیے ہوگئی ہے کہ ان کے پانچ چھ بندے ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانی پاکستان کی حدود میں چیک پوسٹ بنا رہے تھے۔ پاکستانی بارڈر فورسز نے منع کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پاکستانی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی تو ان کے پانچ چھ بکتر بند گاڑیوں نے نعرے مارتے ہوئے پاکستانی سرحد کی طرف حرکت کی۔

پاکستانی فورسز نے فوراً پوزیشن لے آکر سب سے آگے آنے والی گاڑی کو اڑا دیا۔ اسی میں جو پانچ چھ بیٹھے تھے وہ سب ہلاک ہوگئے۔ باقی گاڑیاں فوراً مڑیں اور واپس چلی گئیں۔

افغان قیادت کے ساتھ پاکستان نے معاملہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ ہم اپنی بارڈر فورسز کو پیچھے لے گئے ہیں۔ پاکستان نے باب دوستی کا عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

افغانستان کی موجودہ حکومت نے سب سے بڑی غلطی یہ کی کہ دنیا سے خود کو تسلیم کروانے اور امریکہ سے اپنے ڈالرز ریلیز کروانے کے چکر اپنی صفوں میں ان سب کو شامل کر لیا جو 20 سال تک ان کے خلاف لڑتے رہے اور جو آج بھی ان کے خلاف ہیں۔ لیکن سب سے بڑھ کر وہ پاکستان سے نفرت کرتے ہیں۔ خاص طور پر چمن اور تورخم بارڈر پر وہی انتظامیہ ہے جو اشرف غنی دور میں تھی۔

موجودہ افغان حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ اگر ان کو سنبھلنا ہے اور دنیا کو ساتھ لے کر چلنا ہے تو ان آستین کے سانپوں سے اپنی جان چھڑانی ہوگی ورنہ یہ خود ان میں بھی دراڑیں ڈال دینگے۔ پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کرینگے تو پاکستان اپنے دروازے بند کر دے گا۔

تحریر شاہد خان
#بلال_خان_آفریدی
#بلال_خان_آفریدی
#بلال_خان_آفریدی
#بلال_خان_آفریدی
#بلال_خان_آفریدی

image