تمام دوستوں کو آنے والا نیا سال مبارک ہو. یہ نیا سال میری زندگی میں ایک نیا رخ نئی دنیا اور نئے رشتے لے کر آرہا ہے۔ گزشتہ سال میں زندگی کے بڑے بڑے موڑ دیکھے جو کہ میرے حق میں خوشیوں بھرا سال تھا۔ الحمدللہ جان سے زیادہ پیاری شریک حیات ملی اور اللہ نے اولاد کی نعمت سے بھی جھولی کو بھر دیا۔ اب سے میری کوششوں کا محور میری ازدواجی زندگی اور اولاد ہوگی۔ اب زندگی میں صرف ایک چیز رہ گئی وہ ہے اپنا گھر۔ امید ہے کہ رب تعالی نے جیسے پہلے ہمیشہ میری چاہت کو عطاء بنا دیا ویسے ہی آئندہ بھی دسگیری فرمائیں گے۔
دعا ہے اللہ تعالی اس نئے سال کو میرے لئے اور آپ سب کے لئے زندگی کے کٹھن راہوں میں ترقی وخوشحالی کے حصول کیلئے بہترین سال بنائے۔

زیر نظر تصویر میں بلتستان ریجن کے شہر خپلو کے مضافات کا منظر ہے۔ جو کہ نئے سال میں مزید خوشیوں و رعنائیوں کی نوید سنا رہا ہے ۔۔
(حذیفہ محمد قاسمی)

image