2 yrs ·Translate

فریلانسنگ کیا ہے

اگر آپ کے گھر کی لائیٹ خراب ہو گئی ہے اور آپ کسی الیکڑیشن ایکسپرٹ کی مدد حاصل کرتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو کسی چینل کو استعمال کرتے ہوئے ایکسپرٹ سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ وہ آپ کا ذاتی جاننے والا ہو سکتا ہے، آپ کے کسی جاننے والے کا جاننے والا ہو سکتا ہے یا آپ کے کسے ہمسائے، دوست کا جاننے والا ہو سکتا ہے۔ آپ اُس سے رابطہ کرتے ہیں، وہ آپ کو کہتا ہے کہ میں فلاں دن، فلاں وقت آپ کا کام کر دوں گا۔ چونکہ وہ اپنے کام کا ماہر ہے اِ س لئے وہ آپ کو جو ٹائم دے گا آپ کو اُسی پے اتفاق کرنا پڑے گا، اپنے طے شدہ وقت پہ وہ آئے گا، آپ سے ریٹ طے کرے گا، اپنا کام مکمل کر کے آپ کی تسلی کروائے گا ،طے شدہ پیسے وصول کرے گا اور چلتا بنے گا۔ آپ کے اِس کام کے لئے نہ تو وہ آپ کا ملازم تھا اور نہ ہی آپ کے اوقاتِ کار کا پابند۔ آپ نے اُس کو اپنا مسئلہ بتایا، اُس نے اپنا ٹائم شیڈول دیکھتے ہوئے آپ کو ایک وقت دیا کہ بھائی میں اِس وقت آپ کا کام کر سکتا ہوں۔ وہ آیا، آپ کا کام کیا اپنے طے شدہ پیسے وصول کئے اور اور چلتا بنا۔

درج بالا مثال کو ہم آف لائین فری لانسنگ کہہ سکتے ہیں۔ آف لائن فری لانسنگ کسی مخصوص جگہ، علاقے، شہر، صوبے یا ملک میں ہو سکتی ہے۔ جس میں ایک پروفیشنل اپنی سروسز دے کر پیسہ کماتا ہے۔ اِس میں سروس دینے والا یا پھر سروس لینے والا کسی مخصوص چینل کے زریعے ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں۔ یہ چینل، مقامی اخبار ہو سکتا ہے، ریڈیو یا ٹیلی ویژن بھی ہو سکتا ہے۔ جس کے زریعے سروس دینے والا اور سروس لینے والا ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں۔ اسی کام کو اگر انٹرنیٹ کی مدد سے کسی باقائدہ پلیٹ فارم سے کیا جائے تو اِسے آن لائن فری لانسنگ کہا جائے گا۔ یہاں ایک بات اہم ہے کہ آن لائن فری لانسنگ میں آپ کی سروسز کسی ایک جگہ، علاقے، شہر، صوبے یا ملک تک محدود نہیں ہوتیں۔ آپ فری لانس مارکیٹ پلیس کا استعمال کرتے ہوئے دُنیا کے کسی بھی ملک میں اپنی سروسز دے سکتے ہیں یا پھر اپنے کام کے لئے کہیں سے بھی ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

فری لانسنگ مارکیٹ پلیس کیا ہیں؟

فری لانسنگ مارکیٹ پلیس وہ پلیٹ فارم ہے جو سروس دینے والے اور خریدنے والے کو آپس میں ملاتا ہے اور بدلے میں ایک مخصوص کمیشن چارج کرتا ہے۔ یہ مخصوص ویب سائیٹس جو کہ ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرتی ہیں، یہاں پر بیچنے والا اور خریدنے والا اپنا اکاﺅنٹ بناتا ہے۔اُسی اکاﺅنٹ سے سروس لینے اور دینے والا ایک دوسرے سے رابطہ کر پاتے ہیں۔

فری لانسنگ مارکیٹ کی اقسام

بنیادی طور پر کام کی نوعیت کے اعتبار سے فری لانسنگ مارکیٹس کو دو گروپس میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ٹراڈیشنل مارکیٹ اورنان ٹراڈیشنل مارکیٹ۔ دونوں مارکیٹس فری لانسنگ کو اپنے اپنے طریقہ سے کرتی ہیں۔ عام طور پر ٹراڈیشنل مارکیٹ میں کسٹمر آ کر اپنا ٹاسک اور بجٹ پوسٹ کر دیتا ہے۔ فری لانسنر اُس ٹاسک کے نیچے اپنا اپنا ریٹ اور کام پیش کرتے ہیں، اس طرح کسٹمر کو جس کا کام اور ریٹ پسند آ جاتا ہے وہ اُس کو اپنا ٹاسک دے دیتا ہے اود اُ س سے ٹائم اور پیسے طے کر لیتا ہے۔ جب کسٹمر کو اُس کا ٹاسک مکمل کر کے دے دیا جاتا ہے تو وہ طے شدہ رقم اُس پلیٹ فارم کو ادا کر دیتا ہے۔ وہ پلیٹ فارم اپنے سر وس چارجز رکھ کر بقایا رقم ٹاسکر کے اکاﺅنٹ میں بھیج دیتا ہے۔ ٹراڈیشنل مارکیٹس کی مثال، اپ ورک، فری لانسر، پیپل پر آور وغیرہ ہیں۔نان ٹراڈیشنل مارکیٹ میں اِس کے بر عکس، سروس دینے والا اپنا اکاﺅنٹ بناتا ہے، اپنا پورٹ فولیو بناتا ہے، جس میں وہ اپنا سابقہ تجربہ، کام کا طریقہ، اور چارجز سب لکھ دیتا ہے۔ کسٹمر آتا ہے، پورٹ فولیو دیکھتا ہے، جس کے ریٹس اور کام اُس کو پسند آ جاتا ہے وہ اُس کو اپنا ٹاسک دے دیتا ہے۔

چند مشہور فری لانسنگ مارکیٹ پلیس

www.fiverr.com
www.freelancer.com
www.peopleperhour.com
www.upwork.com
www.writeraccess.com
www.designcrowd.com
www.designhill.com
www.behance.net
www.sunfrog.com
www.spreadshirt.com

فری لانسنگ کون کر سکتا ہے؟

ٓآپ ایک اُستاد ہیں، ایڈمنسٹریٹر ہیں، لکھاری ہیں، ایک ڈیزائینر ہیں، کونسلٹینٹ ہیں، خواہ زندگی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں ، اگر آ پ اپنی فیلڈ میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ اپنی سروسز آن لائن بیچ سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر سروسز دو طرح کی ہوتی ہیں، ایک مین سٹریم سروسز؛ جس کو حاصل کرنے کے لئے کسی اُستاد، ادارے اور باقائدہ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسا کہ، ویب ڈویلپمنٹ، موبائیل ایپ ڈویلپمنٹ، ویڈیو ایڈیٹنگ وغیرہ۔ دوسری درجہ دوئم کی سروسز ہوتی ہیں جن کو تقریباََ ہر شخص تھوڑا بہت توجہ دے کر سیکھ سکتا ہے۔ جیسا کہ ڈیٹا اینٹری، کونٹینٹ رائیٹنگ، ورچول اسسٹنٹ وغیرہ شامل ہیں۔

فری لانسر کون سی سروسز دے سکتا ہے؟

یوں تو لاتعداد ایسی سروسز
ہیں جو آن لائن دی جا سکتی ہیں۔ اِن سروسز میں جو سہرِ فہرست ہیں وہ درج ذیل ہیں
۔ڈیزائیننگ (لوگو، پوسٹر، بینر، فلاےئر، شرٹس وغیرہ)
۔ ویب ڈویلپمنٹ
۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ
۔ ویڈیو ایڈیٹنگ
۔ کونٹنٹ رائیٹنگ
۔ موبائیل ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ
۔ وائس اوور
۔ پوڈ کاسٹنگ
۔ ڈراپ شپنگ
۔ فوٹو گرافی

فری لانسنگ او ر پاکستان

یہ کا فی خوش آئیند بات ہے کہ ہمارا ملک پاکستان کا نام فری لانسنگ کی دُنیا میں سہرِ فہرست ممالک کی لسٹ میں ٹاپ پر شامل ہے۔ حال ہی میں شائع ہونے والی پاﺅنیر (بین الاقوامی تبادلہ کرنسی کمپنی) کی ایک رپورٹ کیمطابق پاکستان فری لانسنگ میں تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یعنی پاکستان نے فری لانسنگ میں اپنے حریف بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ باقی سہرِ فہرست ممالک میں امریکہ، یو۔ کے، برازیل اور پاکستان گروتھ ریٹ بلترتیب 78%, 59%, 48%,47%ہیں۔

فری لانسنگ کا مستقبل

ہمارے کا لجز، یونیو رسٹیاں، مسلسل ہر سال گریجوئیٹ کی ایک اچھی خاصی کھیپ پیدا کر رہی ہیں۔ اُن بے ہنر افراد کو جذب کرنے کی صلاحیت نہ تو ہمارے سرکاری محکموں میں ہے اور نہ ہے پرائیویٹ ادارے ایسے بے ہنر افراد کو اپنے ساتھ لے کر چلنا بوجھ سمجھتے ہیں

image