Tajammul Abbas  shared a  post
2 yrs

Welcome to Facelore
فیس بک نے بلاشبہ ہمیں ایسا پلیٹ فارم دیا جہاں ہم جڑے، دوستیاں دشمنیاں کیں اور ایک دوسرے سے سیکھا۔ مگر پھر فیس بک کو کوئی دورہ پڑ گیا۔ سالوں کے بنے اکاونٹ بنا وارننگ اڑنے لگے۔ معمولی سے الفاظ کی وجہ سے پابندیاں لگنے لگیں۔
کچھ کھوج کی تو معلوم ہوا کہ پاکستان سے فقط ساڑھے تین کروڑ کے قریب یوزر ہیں۔ جبکہ ہمارے پڑوس انڈیا سے قریب پنتالیس کروڑ۔ فیس بک کی سب سے بڑی مارکیٹ۔ سو فیس بک نے حیدرآباد دکن میں سنٹر بنا کر پورا ایشیا پیسفیک ہی انکے حوالے کر دیا۔ سو اب فیس بک کی ہمارے لئیے پالیسی مارک زرگبرگ سے زیادہ راہل مہتہ بلکہ ہندتوا کا مارا کوئی پنڈٹ ہی بناتا ہے۔ ہم جتنا بھی شور ڈال لیں ہماری نہیں سنی جائے گی کہ ہم چھوٹی مارکیٹ ہیں اور فیس بک بہرحال ایک مارکیٹنگ کا بزنس ہے۔
ایسے میں سوچا کہ پھر فیس بک کی محتاجی ہی کیوں ہو۔جب ہم نے آپس میں ہی جڑنا ہے تو کسی دوسرے کی شرائط پہ کیوں۔ ہاں انٹرنیشنل تعلقات کیلئیے فیس بک مجبوری ہے، اسے چھوڑنا بھی آسان نہیں۔ لیکن اپنے ہی پاکستانیوں سے بات کرنے، ان سے سیکھنے سکھانے اور سوشلائز کرنے کیلئیے میں کسی امریکی یا انڈین کا مجبور کیوں بنوں۔
سو بھائیو یہ رہا میرا ایک اور خواب
Facelore.com
فیس لوور یعنی چہرہ کہانی
اسکی اینڈرائڈ ایپ اور میسنجر بھی لانچ ہو چکا۔ کوشش یہ تھی کہ یوزر کو فیس بک سے زیادہ مختلف فیل نا ہو۔ ابھی نیا ہے تو شاید کئی مسائل بھی آئیں، لیکن انشااللہ وقت کے ساتھ سدھارتے رہیں گے۔
اس خواب کی کیا تعبیر ہو گی، اللہ ہی جانے۔ مگر ناکامی کے خوف سے کوشش ہی نا کی جائے، یہ سب سے بڑی ناکامی ہے۔ سو چلئیے اکاونٹ بنائیے، مل کر کوشش کرتے ہیں، مل کر خواب دیکھتے ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ اکاونٹ بھی بنائیے، ایپ ڈاونلوڈ بھی کیجئیے اور اسے اپنی فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکاونٹ پہ شیئر بھی کیجئیے۔
See you on the other side
A very Happy New Year.

image