2 yrs ·Translate

ذاتی طور پر میں ہائبرڈ گاڑیوں کا فین ہوں۔ مسئلہ بس یہ ہے کہ جہاں کہیں جاؤں، کہیں رکوں ، تو سب ایک ہی سوال پوچھتے ہیں "یہ کتنی ایوریج دے رہی ہے ؟"۔

ایک سروس سٹیشن پر گاڑی دُھلوا رہا تھا۔ وہاں پہلے سے موجود ایک گاڑی دُھل رہی تھی۔ یہ ہنڈا کی سیمی ہائبرڈ تھی جو میں دو سال چلاتا رہا ہوں۔ گاڑی والے صاحب میرے پاس آئے اور کہنے لگے " یہ ٹیوٹا سی ایچ آر کتنی ایوریج دیتی ہے ؟ "۔ میں نے جواب دیا " 25 سے 26 کلومیٹر پر لیٹر اگر سٹی ڈرائیو ہے اور ہائی وے پر 19 سے 20 "۔(ہائبرڈ گاڑیاں لانگ روٹ پر ایوریج تھوڑا کم کرتی ہیں کیونکہ مسلسل سپیڈ ڈرائیو کے سبب وہ ہائبرڈ بیٹری پر شفٹ نہیں ہوتیں اور پٹرول پر ہی رہتی ہیں)

سُن کر انہوں نے کش لگایا اور بولے "پھر کیا فائدہ اتنی مہنگی گاڑی کا ؟ میری والی لانگ روٹ پر 24 دیتی ہے اور شہر میں 28 کلومیٹر پر لیٹر"۔ یہ سن کر میں نے ان صاحب کو بغور دیکھا اور کہا کہ صاحب یہ آپ والی ہنڈا میرے پاس دو سال رہی۔ یقین مانیئے یہ سیمی ہائبرڈ ہے اور 17 سے 18 تک دیتی ہے۔ ہائی وے پر 16 تک۔ آپ کی اگر لانگ روٹ پر 24 دے رہی ہے تو یہ معجزہ ہے"۔ انہوں نے پھر کش لگایا اور بولے " میری والی تو 28 تک بھی جاتی ہے" !!!

اب مجھ سے یہ ہضم کرنا مشکل تھا۔ میں نے سوال بدلا " آپ تحریک انصاف کے سپورٹر ہیں ؟ "۔۔ وہ ایکدم چونکے اور بولے " ہاں، باقی تو سب چور ہیں"۔ پھر بولے " آپ بھی عمران خان کے سپورٹر ہیں ؟ "۔ میں نے ہاں میں ہاں ملا دی البتہ اتنا ضرور کہا " بالکل! پھر تو آپ کی گاڑی 28 کلومیٹر پر لیٹر تک لازمی جاتی ہو گی"۔ ✌️

کیا کریں بھیا ۔ جو لمبی ہانک رہا ہو اس کا کھُڑا ایک ہی جگہ مل سکتا ہے۔۔۔جب وارداتیوں کی حکومت ہوتی تھی تو قوم وارداتی تھی ، اب خان صاحب کے آنے سے تبدیلی یہ آئی کہ قوم وارداتی ہونے کے ساتھ ساتھ ہانک باز بھی ہو گئی۔ بابا جی پی ٹی آئی 👌👌👌

میرے منہ میں خاک اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو خان صاحب تو سکون سے گھر چلے جائیں گے۔ انہی کے بقول ان کے پاس اللہ کا دیا سب کچھ ہے۔ دولت ہے، شہرت ہے، عزت ہے۔ مگر اس قوم کا حال تو نصیبو کے گانے والا ہو جائے گا

ڈھولا سانوں ہانکن دے نشیاں تے لا کے تے آپ مٹھی نیند سونا ایں ۔۔۔