2 yrs ·Translate

اپنی کھڑکی سے باہر نظر دوڑائیے۔۔۔
کیا آپ کو سڑک پر دشمن کے ٹینک یا بکتر بند گاڑیاں نظر آ رہی ہیں ۔۔۔ ؟ نہیں !
آسمان پر نظر گھما ئیے ۔۔۔
کیا آپ کو دشمن طیاروں کی جھلک یا دشمن کے میزائلوں کی گھن گرج دکھائی، سنائی دے رہی ہے۔۔۔؟ نہیں !
کیا آپ کو کچھ فاصلے سے مسلسل توپخانے یا ملٹی راکٹ لانچرز کے دھماکے سنائی دے رہے ہیں ۔۔۔؟ نہیں !
کیا آپ کو دن و رات میں 20, 30 مرتبہ سائرن کی منحوس آواز سن کر نزدیک ترین بنکر یا ٹنل کی طرف خوف کے عالم میں بھاگنا پڑا رہا ہے۔۔۔؟ نہیں !
کیا آپ کو یخ بستہ سردی کی رات میں بےسروسامانی کے عالم میں دس دس گھنٹے پیدل چل کر بطورِ پناہ گزین کسی ہمسایہ ملک کی سرحد عبور کرنے کی نوبت آئی ہے۔۔۔؟ نہیں !
کیا آپ کا شہر " دوسری جنگ عظیم" کی کسی فلم یا ڈاکومینٹری کا منظر پیش کررہا ہے۔۔۔؟ نہیں !
کیا آپ کے شہر کی بجلی ، گیس ، انٹرنیٹ اور پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہوچکی ہے ۔۔۔؟ نہیں !
کیا آپ کو لمحہ بہ لمحہ اپنی سرزمین پر دشمن کی تباہ کن پیش قدمی اور جنگی جرائم کی دلخراش خبریں مل رہی ہیں۔۔۔؟ نہیں !
۔۔۔۔
اگر یہ سب آپ کے ساتھ نہیں ہورہا تو کھل کے مسکرائیں ، خدا کا شکر ادا کریں ۔۔۔ اور اس کے بعد اپنی "مسلح افواج" کے شکرگزار ہوں کہ جس نے اس سب کو آپ کے لیے ممکن بنایا ۔
آپ آزاد ، محفوظ اور پرسکون ہیں تو اس کی وجہ سیاچن ، LOC, ورکنگ باؤنڈری ، تفتان یا طور خم پر کھڑا ایک سپاہی ہے جو اگر آج آپ کی خاطر جان قربان کر دیتا ہے تو شاید آپ کو کبھی اس کا نام بھی پتا نہ چلے ۔۔۔
۔۔۔۔
فارمی سُو••ر کی بُوتھی والے دس بارہ جڑ•نیلوں یا چالیس پچاس کرپٹ افسروں، مٹھی بھر پیزا فروش بکسہ چور مرا•ثیوں کی وجہ سے دشمن اور دشمن کی پراکسیز کے پراپیگنڈہ کا شکار ہوکر اپنے ہی محافظوں سے نظریں مت پھیریں۔۔۔ کیونکہ اگر یوکر•ین 🇺🇦 کی طرح آپ کا ملک اپنے کئی گنا بڑے جا•رح ہمسایہ کی جارحیت کا شکار نہیں ہے تو اس کی وجہ وطن کے وہ محافظ ہیں کہ جو آپ کی پیدائش سے بھی پہلے آپ کی قوم کی خاطر قربانیاں دیتے آئے ہیں ۔

image