ان ربکم لرؤوف رحیم
کل رات سے گلا شدید خراب ہے، آواز بھاری ہوتے ہوتے اب تقریبا بند ہو چکی ہے، رات نماز بھی نہیں پڑھا سکا اور کلاس بھی، دو تین ڈاکٹر دوستوں کو پتہ چلا تو انہوں مختلف دواؤں کے ساتھ ساتھ ابلا ہوا انڈہ بھی تجویز کردیا، لیکن مولوی چاہے مریض ہی کیوں نہ ہو، کھانے پینے کے معاملات میں مولوی ہی رہتا ہے،چنانچہ ہمیں ان دوستوں میں سے ہرکسی کی ہدایت پر عمل کرنا تھا، سو مجبورا تین انڈے کھانے پڑے، رات نیند تو خوب مزے کی آئی، لیکن صبح سینے میں بھی درد شروع ہوچکا تھا، بمشکل نماز پڑھی اور پھر سے سو رہے، جیسے ہی آنکھ کھلی تو دودھ میں بنے حلوے کی خوشبو ، سردیوں میں ہمارے ہاں اکثر ناشتے میں حلوہ ہی ہوتا ہے، لیکن اب تو سردیاں تقریبا جا چکی تھی، پہلے پہل اسے بھی بیماری ہی کا حصہ سمجھا، اتنے میں والدہ نے باقاعدہ جگایا کہ حلوہ ابھی گرم گرم ہے تھوڑا سا کھالو، سبحان اللہ، خدا بھی اپنے مریض بندوں کا دوسروں سے زیادہ خیال رکھتا ہے، اب خدا کے سامنے انکار کون کرے؟ ناچار اٹھے اور دو پلیٹیں کھا کر خدا شکر ادا کیا، اب ذرا جان میں جان آئی، ذرا گلا کھنگارا، بول کر دیکھا تو آواز آ رہی تھی، رات سے کچھ صاف بھی تھی، اچھا تو میں ویسے ہی اب تک خود کو میوٹ پر سمجھ رہا تھا، خدایا میں نے تو پہلے بھی آپ کی نعمتوں سے کبھی انکار نہیں کیا، اتنا کچھ کھلانے کیلئے بیمار کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ نادان یہ کھلانے کیلئے بیمار نہیں کیا یہ بتانے کیلئے بیمار کیا ہے کہ جیسے تم کلاس میں فضول بولنے والے کو آخر تک میوٹ کر دیتے ہو، ہم چاہیں تو تمہیں بھی فضول گوئی پہ ساری زندگی کیلئے میوٹ کردیں، لیکن ان ربکم لرؤوف رحیم
حافظ محمدتنویرالحق
#اسباق
Hafiz Muhammad Tanweer ul Haq

image