محلے کا مالدار نمبردار مسجد میں جھاڑو لگا رہا تھا، اتنی دیر میں مسجد کے امام صاحب تشریف لاٸے اور کہا:
نمبردار صاحب یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں ؟
نمبردار نے کہا:
امام صاحب آپ نے ہی بتایا تھا کہ مسجد کی صفاٸی کا بڑا ثواب ہے تو سوچا کہ میں کیوں اس سے محروم رہوں۔۔!
امام صاحب آگے بڑھے موصوف کے ہاتھ سے جھاڑو لے لیا اور کہا:
یہ ثواب کسی غریب کیلٸے چھوڑ دیں اللہ نےآپ کو مال دولت دیا ہے آپ کا کام مسجد کی صفاٸی نہیں بلکہ کسی نٸی مسجد کی تعمیر ہے۔
اگر آپ بھی صفاٸی کر کے ثواب لیں گے تو مسجدوں کی تعمیر کون کریگا؟؟

خبر پڑھی کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ صاحب نے اور عمران خان پشاور جامع مسجد_دھماکے کی مذمت کی ہے،
تو ہم بھی یہ کہیں گے کہ باجوہ صاحب عمران خان صاحب مذمت والےثواب ہم غریبوں کیلٸے چھوڑ دیں، یہ آپکے لئے نہیں ہیں، آپ کو اللہ نے کرسی، اقتدار فورس، دنیا کی بہترین ایجنسی اور اوپر سے نیشنل ایکشن پلان بھی دیے ہیں، آپ کا کام مرمت کا ہے مذمت کا نہیں
بسم اللہ کیجٸے قاتل اور مجرموں کو پکڑ کر سرعام پھانسی دلوائیے اور اپنے حصے کا کام کیجیے۔۔۔
منقول
#peshawarblast