2 yrs ·Translate

قرآن کی تحریف کا جواب
مشہور شیعہ مفسر علامہ طباطبائی رحمت اللہ علیہ قرآن میں تحریف کے قول کے حوالے سے نہایت خوبصورت پیرائے میں انتہائی متین اور مختصر جواب دیتے ہیں۔ جواب کا خلاصہ یہ ہے کہ جن روایات کا سہارا لے کر بعض شواذ نے تحریف کی بات کی ہے خود ان کا یہ قول ان کے جھوٹا ہونے کے لیے کافی ہے۔
یعنی یہ بات خود متناقض ہے۔ اپنے آپ کو کاٹتی ہے۔ جن روایات کا یہ حضرات سہارا لیتے ہیں ان روایات کی حجت قرآن سے ثابت ہوتی ہے۔ اب اگر وہی قرآن تحریف شدہ ہو تب ان کی نقل کردہ روایات کی حجیت بھی خود بخود ختم ہوجاتی ہے چونکہ محرف قرآن سے کسی قول یا حدیث کی حجیت ثابت نہیں ہو سکتی۔
کتاب: مھر تابان ص411