2 jr ·Vertalen

آج بڑے مزے کا دن ہے آج ہمارے بہت سارے انصافی بھائی نظریاتی جمہوری اور سول سپریمیسی کے علمبردار بن گئے ہیں ( جو کہ خوش آئند بات ہے ) حالانکہ ہم کچھ دوستوں سے جب نواز شریف یا زرداری کے اوپر ہونے والی کچھ ناجائز زیادتیوں کے بارے میں بات کرتے تھے تو وہ ہمیں چوروں کے سپورٹر سہولت کار حتیٰ کہ ہمیں خود کو بھی اس جیسے الزامات سے نوازا جاتا تھا لیکن کوئی بات نہیں ہم نے سب کچھ وقت پر چھوڑ رکھا تھا ہم جانتے تھے کہ یہ سب ابھی ہواؤں میں ہیں یہ کیا جانے زمین کی سختی بہرحال اب ہمارے انصافی بھائی انہیں ایک پیج والوں کو گالیاں اور القابات سے نواز رہے ہیں جن کے ساتھ پر وہ کبھی ناز کیا کرتے تھے ہم بھائیوں کو صرف یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ کسی کے نہیں آپ اس بات کو جتنا جلدی ہوسکے سمجھ لو اور خان صاحب کو بھی نرگسیت اور تکبر سے باہر آ کر یہ سوچنا ہوگا کہ پچھلے ساڑھے تین سال میں انہوں نے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا گوارا نہیں کیا جس کا انتہائی نقصان خود خان صاحب اور پاکستان دونوں کو ہوا ہے اگر خان صاحب کی بات ہی مان لی جائے کہ یہ لوگ کرپٹ ہیں تو اگر حکومت کے لئے پنجاب کے ڈاکو اور 36 قتل کے الزام والے لندن سرکار کی پارٹی سے ہاتھ ملایا جا سکتا ہے جہاز بھر بھر کے لوٹے بھرتی کئے جا سکتے ہیں تو اپوزیشن سے بھی بات ہو سکتی ہے (حالانکہ ڈاکوؤں سے ہاتھ حکومت کے لئے ملایا گیا تھا ناکہ پاکستان کے لئے) ہمارے انصافی بھائیوں کو یہ سمجھنا ہوگا خان صاحب بھی انسان ہے ان سے بھی نواز ذرداری کی طرح اچھے اور برے دونوں کام ہونگے ان میں بھی خوبیاں اور خامیاں دونوں ہیں خان صاحب کوئی غیر مرئی شخصیت نہیں نا ہی ان سے کسی معجزے کی امید رکھی جائے میری دعا ہے کہ خان صاحب کی حکومت اپنی مدت پوری کرے عوام اگلے الیکشن میں خود فیصلہ کرے گی کہ کسے منتخب کرنا ہے ہاں اگر خان صاحب کو مزید وقت ملتا ہے اس حکومت میں تو ان کو چاہیے کہ ہیروئین فلیٹس فالودے والے جیسے بے تکے اور سیاسی الزامات لگانے کی بجائے کوئی ٹھوس شواہد کے ساتھ باقاعدہ اقدامات کریں اور اگر کسی چیز میں یہ لوگ قصوروار نکلیں تو انہیں جیل میں ڈالا جائے اور ان کی جائیدادیں نیلام کر کے ملکی دولت وصول کی جائے پر برائے مہربانی ان کو فضول قید میں رکھ کر احتساب کا مذاق نہ بنایا جائے اور جو پیسہ ان کی بے جا سکیورٹی وی آئی پی پروٹوکول پر خرچ ہوتا ہے وہ عوام کی فلاح و بہبود پر لگایا جائے
عمیر فاروق #10مارچ2022