2 yrs ·Translate

لُزُوجَت یا لُزُوجِیَّت (عربی سے ماخوذ. انگریزی: Viscosity) مائعات کا بہاؤ کے خلاف مزاحمت کی پیمائش ہے.سلیس زبان میں، یہ وہ مزاحمت ہے جو کوئی مائع مواد بہنے کے خلاف پیش کرتا ہے. اِسے مائعات کی باریکیت اور گاڑھے پن کی پیمائش بھی کہاجاسکتا ہے.پانی باریک یا پتلا ہے کیونکہ اِس کی لُزوجت کم ہے. جبکہ سبزی کا تیل گاڑھا ہے کیونکہ اس کی لزوجت زیادہ ہے.تمام حقیقی مائعات زور کے خلاف مزاحمت رکھتی ہیں. وہ مائعات جو زور کے خلاف کوئی مزاحمت پیش نہیں کرتیں، مثالی معائعات کہلاتی ہیں.
پارے کی لزوجیت کا حقِ زوجیت پر کیا اثر پڑتا ہے اس کے بارے میں پارے کا حکما کے ہاں مقوی باہ ادویات میں استعمال ہے۔ پارہ ایک ایسی دھات ہے جس کا دھاتی قطروں اورقطریوں سے بظاہرکوئی تعلق نہیں ہے مگر اسے طبی ماہرینِ کشتہ جات ،دیگر دھاتوں از قسم چاندی، نقرہ ،فولاد کے ساتھ ملا کراس کا زہر مار کر کشتہ برائے بحالی گمشدہ بلکہ شدہ شدہ جوانی کی واپسی کے لئے کرتے ہیں۔اگر تو کشتہ ٹھیک بن جائے تو کشتوں کے پشتے لگا دیتا ہے اور زوجہ ماجدہ چاند کا ٹکڑا یعنی ماہ پارہ بنی نظر آتی ہے مگرکبھی کبھار آنچ کی کمی بیشی اس کشتہ کو کچلہ میں بھی بدل دیتی ہے اور یہ کچلہ کھانے کے بعد وحشت خیزیاں سگِ آوارہ بنا کر لُور لُور پھرا دیتی ہیں۔
پارہ پانی سے بھاری اور اس کے ساتھ ملنے سے انکاری ہوتا ہے مگر ہم نے اسے بھی یکجان کر دیا ہے بھلے نام کی حد تک ہی سہی، جی ہاں یہ کام آب پارہ کی شکل میں آپ کے سامنے ہے جہاں آبپارے والے اس ناممکن کو ممکن کر دکھاتے ہیں ۔پارے کی طرح ایک اور دھات ہوتی ہے جسے سیسہ یا لیڈکہتے ہیں جس کی ہم دشمن کے سامنے وقت آنے پر سیسہ پلائی دیوار بن جایا کرتے ہیں ۔سیسہ پلائی دیوار اگر نہ بن سکیں تو پھر سی سی کرنا پڑ جاتی ہے اور انسان سِیس دینے کے قابل بھی نہیں رہتا۔
اقبال نے تو مسلم علمی اثاثہ کو یورپ میں دیکھنے کے بعد یہ کہا تھا کہ...
جو دیکھیں ان کو یورپ میں تو دل ہوتا ہے سیپارہ
لیکن اب کچھ تحریف کر کے اور تصور بدل کر یہ شعر پڑھنا چاہئے....
نازنین افرنگ لباس فطرت میں بے حجاب
جو دیکھیں ان کو یورپ میں تو دل ہوتا ہے سیپارہ
Ahmad Rizwan
Excerpts from a c0lumn written some time back.