بقول عمران خان ان کا شکار کرنے تین چوہے نکلے ہیں۔ درحقیقت عمران خان کی حکومت کو اپوزیشن کی کوئی جماعت ختم نہیں کر سکتی۔ نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن اگر عمران خان کی حکومت گرانے کی پوزیشن میں ہوتے تو ساڑھے تین سال گزرنے ہی نہ دیتے۔ بلکہ بہت پہلے حکومت گرا چکے ہوتے۔
اب اگر خان صاحب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے اور خان صاحب کو گھر جانا پڑتا ہے تو اس کا واحد ذمہ دار عمران خان خود ہوں گے۔ خان صاحب کو نواز شریف، زرداری یا فضل الرحمن نہیں گرا رہے بلکہ خان صاحب اپنے بوجھ سے گر رہے ہیں۔

#منیب
#isitwithik #behindyouskipper