2 yrs ·Translate

🍁🍁🍁

*کئی کشمیری سیاسی قیدی بھارت کی ہریانہ جیل منتقل*

*سرینگر : 14 مارچ 2022ء*

قابض بھارتی حکام نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں سے متعدد سیاسی قیدیوں کو بھارتی ریاست ہریانہ کی جیل میں منتقل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق معروف کشمیری تاجر سجاد گل ، شاہد ماجد ڈار ، تحریک حریت کے رہنما ناصر عبداللہ اور ایک سکھ رہنما سمیت نصف درجن سے زائد نظربندوں کو سینٹرل جیل سرینگر ، کوٹ بھلوال جیل جموں اور ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے ہریانہ کی جگڑ جیل منتقل کیا گیاہے۔ تمام نظربندوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔مبصرین نے کشمیری نظربندوں کو بھارت کی جیلوں میں منتقل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل کشمیریوں کے خلاف مودی حکومت کی مجرمانہ ذہنیت کا ثبوت ہے۔اس سے پہلے بھی 96 سیاسی قیدیوں کو جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں سے بھارت کی جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔
#سب_سے_پہلے_پاکستان

🥀🥀🥀

image