2 yrs ·Translate

🍁🍁🍁

*مسلمانوں کو ان کے گھروں اور قصبوں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری*

*سرینگر میں مزید 50 خاندانوں کو 7 دنوں میں گھر خالی کرنے کا حکم*

*سرینگر : 14 مارچ 2022ء*

غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کو ان کے گھروں اور قصبوں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور سرینگر کے علاقے صفا کدل میں کم از کم مزید 50 خاندانوں کو سات دنوں کے اندر اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ خاندان گزشتہ 70سال سے شہر کے علاقے صفا کدل میں واقع یارکنڈی سرائے کی عمارت میں مقیم ہیں۔ اب مودی حکومت نے انہیں متبادل پناہ گاہ فراہم کیے بغیر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سات دنوں کے اندر عمارت خالی کر دیں ورنہ سخت کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ یہ حکم ایگزیکٹیو مجسٹریٹ تحصیلدار جنوبی سرینگر نے جاری کیا ہے۔ سرائے میں مقیم ایک بزرگ شخص عبدالرشید نے بتایا کہ ان کا خاندان تقریباً 66 سال سے یہاں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں عمارت خالی کرنے پر مجبور کیا گیا تو یہاں رہنے والے 50 خاندان بے گھر ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا اگر حکومت کو کسی اور مقصد کے لیے اس عمارت کی ضرورت ہے تو حکام کو ان خاندانوں کے لیے کچھ متبادل انتظام کرنا چاہیے۔
#سب_سے_پہلے_پاکستان

🥀🥀🥀

image