2 yrs ·Translate

🍁🍁🍁

*مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندیوں کے بارے میں پریس کونسل آف انڈیا کی رپورٹ ایک فرد جرم ہے*

*سرینگر : 15 مارچ 2022ء*

نیشنل کانفرنس نے غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں آزادی صحافت سے متعلق پریس کونسل آف انڈیا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے نتائج کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے صحافیوں اور صحافتی اداروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے بارے میں مودی حکومت کے خلاف ایک فرد جرم قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ کس طرح مقبوضہ کشمیر خصوصاً وادی کشمیر میں اخبارات اور نیوز چینلوں سمیت ذرائع ابلاغ کی آواز کو بڑے پیمانے پر پابندیوں کے ذریعے آہستہ آہستہ دبایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی صحافت پر بڑھتی ہوئی پابندیوں پر ہمیشہ اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی کے نتائج نے علاقے میں قابض انتظامیہ کی طرف سے صحافت کو کنٹرول کرنے کے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کیا ہے۔قابض انتظامیہ کی طر ف سے کشمیر میں تنقیدی آوازوں کو خاموش کرانا روز کا معمول بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر عائد پابندیوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں معلومات تک رسائی کو روکا جارہا ہے ۔تنویر صادق نے کہا کہ آزادی صحافت پر پابندیوں کی وجہ سے مختلف مقامی اخبارات قابض حکام کی ناراضگی کے خوف سے مجبوراً عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کی کوریج نہیں کر رہے ہیں۔قابض انتظامیہ کی بے حسی اور تنازعہ کی صورت حال میں رپورٹنگ پر اندرونی دبائو کی وجہ سے کشمیر میں صحافتی برادری شدید خوف میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض ادا کر رہی ہے ۔ پارٹی رہنما نے کمیٹی کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بھارت میں لبرل اور جمہوری قوتوں کو جموں و کشمیر کی زمینی صورتحال سے آگاہ کیاجائے گا۔انہوں نے پریس کونسل آف انڈیا سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں قید تمام صحافیوں کی رہائی کیلئے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالے ۔
#سب_سے_پہلے_پاکستان
#سب_سے_پہلے_پاکستان
#سب_سے_پہلے_پاکستان
#سب_سے_پہلے_پاکستان #سب_سے_پہلے_پاکستان #سب_سے_پہلے_پاکستان #سب_سے_پہلے_پاکستان

🥀🥀🥀

image