2 yrs ·Translate

آجکل ایک ایپ ہے #barwaqt کے نام سے جو لوگوں کو لون مہیا کرتی ہے اور کافی لوگوں نے ان سے لون لیا بھی ہے مگر وہ اب پچھتا رہے ہیں ان سے لون لے کر تو انکا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ یہ لوگوں کو جھوٹ بول کر کہتے ہیں کہ ہم کم انٹریسٹ پہ لون مہیا کرتے ہیں اول نمبر پہ تو یہ لون بھی تین سے چار ہزار سے زیادہ نہیں دیتے اگر پہلی بار اپلائ کریں پچیس ہزار کیلۓ تو یہ آپکو تین یا چار ہزار دینگے پھر دو تین بار لیں تو تب جا کر دس ہزار کا لون دینگے اور ہر لون کے اوپر مہینے میں پندرہ سو روپے انٹریسٹ بڑھا دینگے بیشک آپ نے تین ہزار ہی کیوں نہ لیا ہو اور لون دینے کے بعد آپکو یہ ہفتے بعد ہی کال کرنا شروع ہو جایئنگے کہ آپ رقم واپس کریں اور نہ دینے کی صورت میں ہمارا ڈیٹا انکے پاس ہوتا ہے جو سکیننگ کے ذریعہ یہ لیتے ہیں اس پہ قانونی کاروائی کرتے ہیں اور پولیس کے ساتھ مل کر اس پہ لاکھوں روپہ کی جعلسازی کا مقدمہ کروا دیتے ہیں جس صورت میں بندہ تین ہزار کے بدلے لاکھوں روپہ لٹوا بیٹھتا ہے تو سب ممبران سے اپیل ہے کہ ایسی ایپز سے بچیں جو آپکو لالچ دیں اول تو سود خوری کی اجازت ہمارا اسلام بھی نہیں دیتا ہمیں پھر بھی کچھ لوگ اپنی مجبوریوں کے تحت ان جیسی جعلسازی ایپ سے بچیں اور انکو رپورٹ کریں!

image