Via:- CDC Team of PAK

پاکستان میں پہلی مرتبہ جنوبی افریقا کی نابینا کرکٹ ٹیم کا دورہ

#پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق جنوبی افریقا اور پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ کی دو چیمپئن ٹیمیں ایک روزہ میچز میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گی۔

جنوبی افریقا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئی ہے۔
15 کھلاڑیوں اور 5 آفیشلزپرمشتمل ساتھ افریقہ کی بلائنڈ ٹیم کایہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بی ون کیٹیگری کے 5، بی ٹو کے 6 اور بی تھر ی کیٹیگری کے 4 کھلاڑی اسکواڈ کاحصہ ہیں۔ آساندہ اساق افریقن ٹیم کے کپتان سانتوس ڈی سلوا ہیڈ کوچ جبکہ مہابیر ٹیم مینیجر ہیں
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بلائنڈ کرکٹ کی دو چیمپئن ٹیمیں 3 ایک روزہ میچز میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان میں خصوصی افراد کیلئے کھیلوں کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں اور اب عالمی سطح پر اس بات کع تسلیم کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے جہاں پر نا صرف عام کرکٹ بلکہ خصوصی افراد کی کرکٹ کے بین القوامی کھلاڑی بھی تحفظ محسوس کرتے ہیں۔

تحریر و تدوین :- #ابوریان (سی-ڈی-سی)

#faceofpakistan
#cdcteamofpak

image