2 سنوات ·ترجم ·Youtube

ڈھونڈیئے جائے اماں کہ شہر اب ویران ہے
قربتوں میں فاصلوں کا اک نیا امکان ہے

بستیوں نے ڈال رکھے ہیں سکوتِ سائباں
اپنے غم میں رونے والی آنکھ بھی انجان ہے

ہم سمجھتے تھے کہ ہے کارِ جہاں سرسبز تر
چہرہءگل شبنمی اشکوں کی اک مسکان ہے

خواہشوں کے سارے موسم تشنگی میں کٹ گئے
آج پھر دستک سی ہوتی ہے،کوئی مہمان ہے؟

ہم نے پہچانانہیں شاید یہی ہے اپنا گھر
راستہ دیکھاخزاں نے جس کا وہ دالان ہے

قیدِتنہائی تجھے رسوانہیں ہونے دیا
مسکرا کر کہہ دیا،یہ رشتہءپیمان ہے

شائستہ مفتی
#شائستہ_مفتی
#ادبیات
#شاعری
#اردوشاعری
#یوٹیوب
#اردوغزل
#shaistamufti
#urdushayari
#youtube
#urdughazal
#youtubechannel
#shayari
#adbiat
Shaista Mufti