بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر فاتح بن گیا ۔
شارجہ منعقد ہونے والے سہ ملکی بلائنڈ ٹورنامنٹ فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا.
پاکستانی ٹیم نے بدھ کو شارجہ میں جاری ٹرائنگولر بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دی۔
پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر مشتمل سہ ملکی بلائنڈ سیریز کا آغاز 13 مارچ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے افتتاحی میچ سے ہوا، جسے پاکستانی ٹیم نے جیت لیا، لیگ بھر میں ناقابل شکست رہی اور اپنے کھیلے گئے تمام سات میچ جیتے۔
بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے جبکہ پاکستانی ٹیم ہدف کا تعاقب 18.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

ہندوستانی کپتان پرکاش جےرامائیہ 64 گیندوں پر 79 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جب کہ سنیل رمیش 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے بدر منیر، شاہ زیب حیدر اور انیس جاوید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت کے خلاف میچ میں ان کی غیر معمولی مہارت کے باعث بدر منیر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
حالیہ کارنامے کو ٹیم پاکستان کی مسلسل تیسری فتح کہا جاتا ہے کیونکہ یہ پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ٹرائنگولر سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ سہ ملکی ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت سات میچز شامل تھے۔
پاکستان اس وقت سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹیمز میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے ۔۔ 🇵🇰❤

تحریر ۔۔۔#ابوریان (سی ڈی سی)

#cdcteamofpak
#faceofpakistan
#pakistanzindaba
#ملک_ظفر_اعوان

image