2 yrs ·Translate

سزا

یہ تپش کیا ہے، کیوں ہے
روشنی خیرہ کر رہی ہے کیوں؟
کیوں میری چشم نم کو
جَلا رہی ہے، سکھا رہی ہے.
زندگی پانے کو جو ذرا دیکھوں
چند لمحے ہی مستعار ملتے ہیں
مگر ہم وقت کے غلام ہیں
اس کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں
پلک جھپکنے پر نہیں قابو
کہ ہم بے بس ہیں، لاچار ہیں.
کہنے کو مانتے ہیں رب کو رب
معبود اوروں کو بٹھا رکھا ہے
سجدے میں جھکاتے جبیں قبلہ رخ
دل میں بت خانہ اک سجا رکھا ہے.
تم تو جازی ہو اک معجزہ ہو
دیکھو کب محبت کی سزا پاتے ہو ؟

(اعجازاحمدلودھی)