یہ مناظر دیکھ کر آپ کو لگ رہا ہو گا کہ یا تو چودہ اگست ہے یا پھر آزاد کشمیر میں کسی سکول، کالج کی تقریب، یا سرکاری تقریب ہوگی جس میں پاک وطن سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے یہ راستے جھنڈیوں سے سجائے ہیں تو ایسا ہرگز نہیں ہے.

یہ گھر سجایا ہے ‏کرنل آصف شہید کے اہلخانہ بالخصوص انکی بیٹیوں نے اپنے والد کرنل آصف شہید جو یو این مشن میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے ان کے جسد خاکی کے استقبال کے لیے.

کوئی الفاظ اس عظمت اور بچیوں کی دلی کیفیت کا اندازہ اور مداوا کرنے کا حق ادا نہیں کرسکتے، ان تصویروں کو دیکھ خود ہی اندازہ کر لیں کہ جب ایک طویل مدت سے بچھڑے باپ کا جسدِ خاکی یوں گھر آتے ہیں تو بیٹیوں کا کیا حال ہوتا ہے اور کس صبر اور کس غم کا پہاڑ اٹھائے انہوں نے باپ کے جسدِ خاکی کا اتنے پروقار انداز میں استقبال کیا.

خدا کی قسم ہم صرف اپنے شہیدوں کا ہی نہیں بلکہ انکے اہلِخانہ تک کا احسان چکانے کے بھی لائق نہیں ہماری اتنی استطاعت نہیں کہ ہم انکے احسان چکا سکیں، دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے شہیدوں کو جنت الفردوس کے اعلیٰ و ارفع مقام عطاء فرمائے اور انکے اہلخانہ کو صبروجمیل عطا فرمائے. آمین ثم آمین
#????????????????
#ourmartyrsourheroes
#خالد_کی_تلوار