14اپریل۔۔۔یوم وفات
عظیم مبلغ،مصنف،مفسر،فلسفی،
خادم قرآن،بانی تنظیم اسلامی،
داعی تحریک خلافت،
صدر وموسس انجمن خدام القرآن،سابق ناظم اعلٰی اسلامی جمعیت طلبہ،
ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ تعالٰی
جنہوں نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کوشش کرتے ہوئے گزاری
اللہ تعالٰی ڈاکٹر صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے،،،،!!!
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا،،،!!!
کسی بھی انقلابی شخصیت کے ساتھ سب سے بڑی بددیانتی یہ ہوتی ھے کہ
اسکے انقلابی مشن کو پس پشت ڈال دیا جائے
تو۔۔۔۔!!!
آج ان کے یوم وفات پر اگر ہم کچھ کر سکتے ہیں تو وہ یہ ہے کہ
اس انقلابی دعوت کو سمجھیں
جس کی طرف حضرت رحمہ اللہ تعالٰی
پوری زندگی ہمیں پکارتے رہے
کیونکہ۔۔۔
قوموں کی تقدیر شخصیت پرستی سے نہیں
بلکہ
نظریے سے بدلتی ہے
والسلام مع الاکرام