2 лет ·перевести

*آج میں نے علی وزیر اور محسن دا وڑ کو افواج پاکستان کے خلاف کھل کر الزام تراشی اور ہرزہ سرائی کرتے دیکھا تو مجھے اسد قیصر اور پی ٹی آئی حکومت کی یاد آ گئی کہ جو ان ملک دشمنوں کو اوقات میں رکھا کرتے تھے*

آج مجھے بے حد دکھ ہوا کہ اس پی ٹی ایم نامی فتنے کو کچلنے کے لیے مجھ سمیت بہت سے سوشل ایکٹوسٹ جو اپنی جیب سے بمشکل انٹرنیٹ کا خرچ نکال کر دن رات ایک کرتے تھے اس فتنے کو ایکسپوز کرنے کے لیے اور الحمدللّٰه ہماری نوجوان نسل نے یہ کر دکھایا اس پی ٹی ایم کی چال بازی میں آ چکی لاکھو کی تعداد میں پشتون پاپولیشن کو انکا سہی چہرہ دکھایا یہ پشتوں کارڈ کھیلنے والے ایک وقت میں بڑے بڑے جلسے کیا کرتے تھے اور افواج کو جی بھر کے گالیاں دیتے تھے اور محب وطن پاکستانی سوشل ایکٹوسٹ انکے خلاف اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کو مورچہ سمجھ کر لڑتے رہے اور تب تک لڑے جب تک منظور پشتیں محسن داوڑ اور علی وزیر کو انکے آبائی گاؤں ہلکوں اور شہروں سے جوتے نہیں پڑے اور عوام نے انکا سہی چہرہ نہیں دیکھ لیا

آج یہی محسن داوڑ علی وزیر اسمبلی کے فلور پر افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہے جھوٹے بہتان لگاتے رہے مگر کوئی اسد قیصر یا قاسم سوری سپیکر کی کرسی پر موجود نہیں تھا جو انکی زبان بند کرے جو انکو بول سکے کے دفاعی اداروں کے خلاف تمہاری بکواس ہرگز قبول نہیں کی جاۓ گی

پھر مجھے یاد آیا آج تو پی ٹی آئی حکومت نہیں رہی بلکے امپورٹڈ بھکاری حکومت وجود میں آ چکی ہے جو انہی غداروں سے ووٹ لے کر حکومت میں آئے وہ اپنے اتحادیوں کی زبان کیا بند کریں گے مجھے یاد آئی آصف غفور صاحب کی وہ پریس کانفرنس جس میں حامد میر نے منظور پشتیں کو ٹی وی پر بلا کر سوال کرنے کی اجازت مانگی تو آصف غفور صاحب نے غصے میں جواب دیا آپ ایسے شخص کو ٹی وی پر بلانا چاھتے ہیں جو کہتا ہے یہ جو دہشت گردی ہے اسکے پیچھے وردی ہے مجھے افسوس ہوا آج امپورٹڈ بھکاری حکومت کی سر پرستی میں میری قربانیاں دینے والی فوج کے خلاف علی وزیر محسن داوڑ نے ہرزہ سرائی کی کھل کر افواج کو نشانہ بنایا اور کوئی انکو ٹوکنے والا موجود نہیں تھا مجھے دکھ ہوا کہ آج پی ٹی ایم فتنہ پھر سر اٹھا گیا اور پاکستان کی 22 کروڑ عوام ان فسادیوں کو چپ چاپ دیکھنے اور سننے پر مجبور کر دی گئی میرا ملک چوروں اور ملک دشمنوں کے ہاتھ کا کھلونا بن گیا

پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

🦅سفید داڑھی والے🦅
🏹⚔️اکبر⚔️🏹
🗡سرکار🗡
#بلال_خان_آفریدی