2 yrs ·Translate

آج ایک جگہ پہ جانا ہوا تو ایک مسجد کے دروازے پہ یہ اشتہار دیکھا جسے یقینا کسی اسلامی طریقے سے غسل دینے والے نے چپکایا ہو گا یا مسجد کی انتظامیہ نے عوام الناس کی سہولت کے لیے لگا دیا ہو گا۔

جی ہاں ہمارے معاشرے میں ایسا کثرت سے ہو رہا ہے کہ ورثا۶ اپنے فوت ہونے والے (باپ،ماں،بہن،بھاٸی اور دیگر رشتہ دار) کو غسل خود دینے کی بجاٸے کسی کو پیسے دے کر غسل دلواتے ہیں کیا یہ اسلامی طریقہ ہے ؟

غسل پیسے دے کر دلوایا،جنازہ مولوی صاحب نے پڑھایا،قبر میں گورکن نے اتارا،قبر پر قرآن بھی مدرسے کے طلبہ نے پڑھا آپ نے صرف قبر بند کرنے کے بعد ایک مٹھی مٹی ڈالنے کے لیے اتنا تکلف کیا کہ قبرستان گٸے وہ بھی نہ کرتے تو آپ کے فوت شدہ ماں باپ نے قبر سے نکل کر آپ کو کوٸی طعنہ نہیں دینا تھا۔۔۔
ہم زندوں کے بھی حق کھا جاتے ہیں اور مردوں کے بھی۔۔

محمد اسداللہ فریدی

image