2 Jahre ·übersetzen

فواد چودھری کو کس سے آزادی چاہیے؟
کوٸی بتاٸے گا؟
ایسے نعرے مقبوضہ کشمیر میں انڈیا کے خلاف سنے تھے
یہ عمران خان کے حواری کرنا کیا چاہتے ہیں؟
مجھے تو سیدھے ٹریک پہ لگتے تھے مگر
سیدھے ٹریک پہ جاتے جاتے کہیں ٹریک چینج تو نہیں ہوتا جا رہا؟
پی ٹی آٸی کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
ایک آزاد ریاست میں ایسی نعرے بازی کسی صورت زیبا نہیں ہے۔ امپورٹڈ حکومت نا منظور ہے یہ نعرے لگاٸیں۔
آزادی کے نعرے کیوں؟
کس کو خوش کرنے کی کوشش ہے؟
پتہ نہیں کیوں مجھے لگتا ہے کرسی چھن جانے کے غم نے تحریک انصاف کو باولا کر دیا ہے۔
حالانکہ یہ عارضی ہے۔ دوبارہ ملے گی۔
اس وقت تک تھوڑے صبر حوصلے استقامت سے کمپین چلاٸیں۔ کیا ضروری ہے عوام کے جذبات کو ابھار کر ہی ان سے ووٹ لیے جاٸیں۔
مگر شاٸد ہم جذباتی قوم ہیں ایسے نعرے سن کے امیدوار کو مظلوم سمجھ کے ووٹ دے دیں گے۔

تحریر۔ام حریم