2 лет ·перевести

السلام علیکُم

ایک پیارے دوست نے بہت تلخ اور چشم کشا میسج بھیجا ہے۔ آپ بھی آنکھیں کھولیں اور پڑھیں

آپکو کیا لگتا ہے آپکے مرنے کے بعد آپکے رشتےدار آپکے دوست آپکی اولاد آپکے بہن بھائی قرآن پڑھ پڑھ کے آپکو بخشوا لیں گے ؟

یہ اولادیں آپکے لیے قرآن پڑھیں گی جو آج آپکے کہنے پر نماز پڑھنے نہیں اٹھتی

یہ رشتےدار آپکے لیے دعا کریں گے جن سے آپکی لڑایاں ہی ختم نہیں ہوتی یہ دوست آپکے لیے فاتحہ پڑھیں گے جو آج دین پہ آنے کی وجہ سے آپکا مذاق اڑاتے ہیں۔۔

یہ بہن بھائی آپکے لیے صدقہ خیرات کریں گے جو عید کے عید ملتے ہیں

اے غافل بھولے انسان خلوص کے زمانے گزر گیۓ ہیں قیامت قریب ہے

یہ افراتفری کا دور ہے یہاں لوگ زندوں کو بھولے بیٹھے ہیں مرنے کے بعد تجھے کون یاد رکھے گا

اپنی آخرت کی فکر خود کریں اپنے لیے قرآن خود پڑھیں یہی عقلمندی ہے*
اور اپنے ہاتھ سے صدقہ خیرات کر کے رخصت ہوں
🙏🙏🙏😢
مظہر ہاشمی