2 yrs ·Translate

اتنا بل کیسے دیں گے؟؟؟
ہم غلام ہیں
ہمارا کام کمانا اور آقاؤں کا پیٹ بھرنا ہے.
طفیل ہاشمی
اپنے گھر تو میں بتاتا رہتا ہوں، آپ بھی سن لیں. ہم لوگ گھروں میں بجلی اور گیس کے استعمال میں تکلیف دہ حد تک کفایت شعاری کرتے ہیں کہ، اتنا بل کیسے دیں گے.
دراصل ہمیں جن لوگوں کے بل دینے ہوتے ہیں یعنی ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، تمام وزراء، تمام اسمبلی ممبرز، ججز، آرمی جنرلز ،واپڈا اور سوئی گیس کے ملازمین وغیرہ وغیرہ وغیرہ
ان میں سے کوئی کفایت شعاری نہیں کرتا، اس لئیے ہماری کفایت شعاری سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا