2 лет ·перевести

الھجرہ علی خطی رسول ﷲﷺ نمائش

ھجرہ رسول پروجیکٹ پر میں نے چند پہلے لکھا تھا، ایک ایسا پروجیکٹ جو ایک محققانہ ریسرچ کی بنیاد پر رسول ﷲﷺ کی مکہ سے مدینہ کی ہجرت کے سفر کا احوال سناتی ہے۔ اس کا نام Hijrah In the footsteps of Prophet الھجرہ علی خطی رسول ﷲﷺ یعنی رسول ﷲﷺ ہجرت کے نقش قدم پر۔ یہ ایک نمائش ہے، جو King Abdulaziz Center for World Culture اثرا (Ithra) میں ہورہی ہے، جو سفر تو 400 کلو میٹر پر آٹھ روز پر محیط تھا، مگر اسلامی تاریخ کے اس سفر نے ایک ایسی روشنی پیدا کی جا کے ماننے والے آج دنیا میں ڈیڈھ ارب نفوس ہیں، وہ جو ہماری اسلامی تاریخ کے عظیم ترین سفر میں مکہ سے مدینہ تک پھیلی تھی، جس سفر کے واقعات نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا تھا، جس نے اس عہد کی دنیا بدل ڈالی، اس سفر نے پھر ایک لافانی تہذیب کی شکل ڈھال لی.

اثرا میں اس ہجرت کے سفر کی نمائش گزشتہ کل ۸ اگست سے شروع ہوچکی ہے، جو ۳۱ اگست تک جاری رہے گی، اس ہجرت کی داستان کی یہ نمائش اس سفر کو جسمانی لحاظ سے ہی نہیں جانچے گی بلکہ اس کی عالمی سماجی، سیاسی اور ثقافتی اہمیت کو ایک کثیر الشعبہ عمیق نمائش کے طور پر جانچے گی۔ یہ تین سال تک پورے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں جاری رہے گی، یہ نمائش اہم علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں، معتبر اسکالرز اور فنکاروں کے اشتراک سے پیش کی گئی ہے جو مختلف شعبوں میں خصوصی مہارت کے ساتھ اسے فراہم کررہے ہیں۔ اس میں ڈاکیومینٹریز ہیں، اس عہد کی تاریخ مخطوطات اور نوادرات کے ساتھ پیش کی جارہی ہے۔

صرف ھجرہ رسول ﷲﷺ نمائش کا ٹکٹ 30 ریال اور مع میوزیم کے ساتھ combo پیکج 50 ریال ہے، اکتیس اگست تک مشرقی سعودی عرب والوں کے لئے ایک بہترین موقع ہے۔

منصور ندیم

image