2 yrs ·Translate

#لوگ_کیا_کہیں_گے_وہابی_ہوگیا
آج ہمارے معاشرے میں شرک کو ترک کرنے اور اللّہ کی توحید اپنانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہمارا معاشرہ اور خاندان ہے. ثقافتیں بہت فرقہ وارانہ ہوتی ہیں، جب کوئی شرک و بدعت ترک کرکے توحید و سنت پر چلنے کے لیے تیار ہوتا ہے تو اس کو سب سے بڑی پریشانی یہی ہوتی ہے کہ لوگ کیا کہیں گے اس پر خاندان یا برادری کا دباؤ ہوتا ہے اور جس بدعتی معاشرے میں وہ رہتا ہے اس معاشرے میں تنہا ہوجانے کا خوف اس کو تاریکی میں ڈبوئے رکھتا ہے اگرچہ اس کا دل مانتا ہے کہ مدد صرف ایک اللہ سے اور طریقہ سنت ہی درست ہے.
مزکورہ حالات میں فرد کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت کو پڑھنے کی ضرورت ہے. یاد کرو جب میرا پیارا ابراہیم علیہ السلام توحید کی خاطر پوری دنیا سے ٹکرا گیا. باپ نے گھر سے نکال دیا قوم نے آگ میں پھینک دیا مگر دعوتِ خالص توحید ترک نہ کی.
یاد کرو وہ غلام کی زندگی جب میرے پیارے بلال رضی اللہ عنہ کو گرم ریت پر لٹا کر عزاب دیا گیا اِسی توحید کی خاطر. ہمارے پیارے نبی محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو بھی آپ کے چچا نے کہا تھا کہ بھتیجے پورا خاندان اور میرے دوست و احباب کا بہت دباؤ ہے. آپ یہ دعوت ترک کیوں نہیں کر دیتے ؟ نبی رحمت نے فرمایا کہ اگر یہ یہ میرے ایک ہاتھ پر چاند اور دوسرے ہاتھ پر سورج بھی رکھ دیں تو میں دعوت توحید بند نہیں کروں گا.
آج ہمارے اور حق کے درمیان یہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے کہ جی بات تو سہی ہے مگر لوگ کیا کہیں گے کہ باپ دادا کے راستے کو چھوڑ کر ایک اللّہ سے مانگنے لگ گیا.
یاد رکھو والدین کی اطاعت فرض ہے مگر جب خلاف شریعت بات آجائے تو نہایت احترام سے معذرت کر لو. اگر ابا کہیں کہ بیٹا آپ کے دادا بھی گیارہویں کی نیاز دیتے تھے ہم بھی اس کو جاری رکھیں گے تو ابا جان کو سمجھائیں کہ یہ غیر اللّٰہ کی نزر و نیاز مانگنا حرام ہے.
اسلام کا نفاذ مومن پر ہر وقت نافذ رہتا ہے غم ہو تو خرافات پر چپ مت سادھو. کسی خوشی کے موقع پر ڈھول ناچ گانے نہ کرو کہ جی ایک دن کی تو بات ہے آج خوشی کا موقع ہے، نہیں نہیں یہی تو آپ کے امتحان کا دن ہے.
اگر آپ بالغ ہیں اور آپ کے خاندان کے رواج کے مطابق آپ کے گھر میں یہ نام نہاد غیر محرم پیر فقیر اور ان کے گدی نشین چکر لگاتے ہیں تو اپنی غیرت کو جگائیں اور اپنے بزرگوں کو سمجھائیں کہ ماں جی ابا جی یہ پیر ہمارے بہنوں کے سر پر متبرک ہاتھ نہیں بلکہ شیطانی ہاتھ پھیرتے ہیں. جب صحابہ کرام رض سے صحابیات رض نے پردہ کیا تو یہ پیر مرشد کون ہوتے ہیں ہمارے گھر کی چاردیواری میں گھسنے والے. کیونکہ جو پکڑا جائے وہ جعلی اور جو نہ پکڑا جائے وہ اصلی.
اللّٰہ ہمیں حق بات کہنے سننے اور عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین