2 ans ·Traduire

" خلاصہ قرآن "
قسط نمبر #1

#سورۃ_الفاتحہ

تعارف:
یہ سورت جمہور علماء کے مطابق مکی ( ہجرت سے پہلے نازل ہوئی ) ہے اور یہ سب سے پہلی سورت ہے جو ایک ہی وقت میں مکمل نازل ہوئی، البتہ بعض اہل علم کے مطابق سورت فاتحہ کا نزول دو مرتبہ ہوا پہلی مرتبہ مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی جبکہ دوسری مرتبہ ہجرت مدینہ کے بعد جب بیت اللہ کو مسلمانوں کا قبلہ بنا دیا گیا اس وقت یہ سورت دوبارہ نازل کی گئی۔ واللہ اعلم
سورت فاتحہ کے کلمات کی تعداد ستائیس، حروف کی تعداد ایک سو چالیس اور آیات کی تعداد بہ اختلاف علماء کرام سات ہے البتہ آیات کی تعیین میں اختلاف ہے۔
ترتیب نزولی میں سورت فاتحہ پانچویں جبکہ موجودہ قرآنی ترتیب میں پہلے نمبر پر ہے، اس میں ایک رکوع اور سات (7 ) آیات ہیں۔
( نقوش قرآن، صفحہ 37، 38 )

#طلحہ_اسلامک_اکیڈمی