2 ans ·Traduire

" خلاصہ قرآن "
قسط نمبر #2

#سورۃ_الفاتحہ

مکی اور مدنی سورتوں میں فرق:
قرآن مجید کی بعض سورتیں مکی ہیں اور بعض مدنی، راجح قول کے مطابق ان میں فرق یہ ہے کہ جو سورتیں ہجرت سے پہلے نازل ہوئی ہیں ( خواہ وہ کہیں بھی نازل ہوئی ہوں ) وہ سورتیں مکی کہلاتی ہیں،
اور جو سورتیں ہجرت کے بعد نازل ہوئیں ( خواہ بدر، احد احزاب، حدیبیہ یا فتح مکہ کے موقع پر مکہ مکرمہ ہی میں کیوں نہ نازل ہوئی ہوں ) وہ سب سورتیں مدنی کہلاتی ہیں۔
( نقوش قرآن، صفحہ 38 )

#طلحہ_اسلامک_اکیڈمی