1 y ·Traduzir

مرد کو سمجھنے کی جتنی صلاحیت اللہ تعالیٰ نے عورت کو بخشی ہے، مرد کو اس کی ہوا بھی نہیں لگی ،،

مرد کے معاملے میں خود اللہ پاک نے عورت میں وہ (Sensor) لگایا ہے جو دھواں سونگھ کر آگ کی خبر دیتا ہے ،، MBA شوہر دوست کو گھر لاتا ہے اور مڈل پاس بیوی اس کو دس منٹ میں بتا دیتی ہے کہ اس کی نظر ٹھیک نہیں ،، عورت میں مرد کے بارے میں اتنی Applications رکھی گئی ہیں کہ وہ اس کی نظر پڑھ سکتی ہے، اس کی چال پڑھ سکتی ہے ، اس کے الفاظ پڑھ سکتی ہے ،، یہاں تک کہ وہ مرد کی مصنوعی اور حقیقی مسکراہٹ کے فرق کو دن اور رات کی طرح جانتی ہے۔

جھوٹ پکڑنے والی مشین کو دھوکا دیا جا سکتا ہے ،عورت کو دھوکا دینا نا ممکن ہے ، وہ مروت سے چپ کر جائے تو اس کی مہربانی ہے ،جھگڑا دفتر میں ہوتا ہے اور اس کی خبر وہ آپ کا مُکھڑا دیکھ کر دے دیتی ہے ،، آپ ٹریفک وارڈن سے لڑ کر مسکراتے ہوئے گھر میں داخل ہوں مگر وہ اچانک پیچھے سے آ کر کہتی ہے " کس سے لڑ کر آئے ہیں ؟ " اور آپ کا تراہ نکل جاتا ہے، عورت کو خدا نے نفسیاتی طور پر بڑا قوی بنایا ہے۔

پیغمبروں کی حفاظت عورت کو سونپی گئی، کتنے بڑے امتحان کے لئے بھولی بھالی مریم علیہ السلام کو چنا گیا موسی علیہ السلام کی ماں سے کیا کام لیا ؟
موسی علیہ السلام کی 9 سال کی بہن سے کیا کام لے لیا ؟ فرعون کی بیوی سے کیا کام لے لیا ؟ اور شیخِ مدین کی بیٹی نے باپ کے سامنے اجنبی موسی کا پورا Curriculum بیان کیا تھا یا نہیں ؟

کیا وہ ان کو جانتی تھی ؟

اسے کیسے پتہ چل گیا کہ وہ امین بھی ہیں حیاء والے بھی ہیں؟

اللّٰہ پاک نے عورت کو جسمانی طور پر بھی کمزور نہیں بنایا۔ وہ بچہ پیدا کرتی ہے۔ اور مرد کے اندر چالیس سال تک ماں کے دودھ کی طاقت ہوتی ہے۔

اللہ نے اسے نفسیاتی طور پر بہت مظبوط بھی بنایا ہے..!
لہذا عورتوں کو ہر لحاظ سے کمزور سمجھنا غلط فہمی ہے۔“