2 jr ·Vertalen

' چور کی داڑھی میں توپ'

آپ صرفِ ایک لمحے کے لیے سوچیں!
کہ اگر چیئرمین واپڈا ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ کہے کہ
" نوازشریف سے ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں ، یہ سب قیاس آرائیاں ہیں، ایسی کوئی چیز نہیں، کوئی ایسی بات کرتا ہے تو اس کی تفصیلات اس سے ہی پوچھیں، اس پر جتنی کم بحث کی جائے اتنا ملک کے مفاد میں اچھا ہے"

آپ اسے واپڈا کی سیاسی معمالات میں مداخلت تصور کریں گے کہ نہیں؟ کہ ماما آپ کا نواز شریف کے ڈھیل کے ساتھ کیا تعلق؟

اگر آئی جی پولیس یہ بیان دے کہ
"سول پولیس تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں، پولیس کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے "
تو حکومت وقت اس کو بغاوت سمجھ کر آئی جی کو برطرف کرے گی کہ نہیں؟

اگر محکمہ زراعت کا ڈائریکٹر جنرل مہنگائی کے بارے میں یوں اظہار خیال کرے کہ

" ‏محمکہ زراعت نے اکانومی پر کیا بات کرنی ہے، محکمہ زراعت والے بھی عوام سے ہیں ، ہمارے لوگ بھی اسی دکان سے چیز خریدتے ہیں جہاں سے دیگر عوام خریدتی ہے، بالکل احساس ہے مہنگائی کا"
جبکہ اسی محکمہ زراعت کا ڈی جی پچھلی حکومت میں
معیشت پر بات کرنا اور سیمینارز منعقد کروانا اپنا فرض سمجھتا ہو، جبکہ اس وقت مہنگائی 4 فیصد ، شرح نمو 5.8 فیصد اور اسٹاک مارکیٹ 53 ہزار پوائنٹس کو چھو رہی تھی،

اور اس سب کے باجود جب ان سب محکموں کے سربراہان کچھ اس قسم کی تشویش کا اظہار کریں ،

" ‏کچھ عرصے سے اداروں کےخلاف منظم سازش کی جارہی ہے۔ جس کا مقصد اداروں کو عوام میں بدنام کرنا ہے ، ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹتا جائے"

تو آپ ان کے متعلق کیا رائے رکھیں گے،
ان سب چوروں کی داڑھیوں میں تنکے ہیں یا توپ۔۔

سواتی