1 y ·Translate

#دوسرا_عشق
#قیصر_عباس_صابر
دسمبر کے آخری دن تھے۔۔۔سنہری دھوپ میں دھلی دوپہر کی سردمہری سرگوشیاں کرتی تھی جب اس نے اپنا فیصلہ سنا کر مجھے زندگی کا حوصلہ بخشا تھا۔۔۔۔ہمیں بھی کچھ ماضی یاد آیا خیر۔۔۔

آج کام کے سلسلے میں موہری پور تھا تو قیصر عباس صابر صاحب بقلم خود ناول دینے بارہ میل پہنچے چونکہ ٹیلی نار کے سگنل موہری پور ٹھیک سے نہیں آرہےتھے تو ہمارا رابطہ نا ہوسکا۔
بارہ میل پہنچتے ہی قیصر بھائی نے بتایا کہ آپکا ناول بگے دا ڈیرہ پر پڑا ہے وہ وصول کرلیں۔
اور یوں قیصر عباس صابر کے ہاتھ سے ناول وصولی والی ہماری خواہش ادھوری ہی رہی۔
قیصر عباس صابر ضلع خانیوال کے پہلے ناول نگار،کالم رائٹر معروف قانون دان اور سئنیر صحافی ہیں
خیر ابھی ناول کھولا
پہلے صفحے پر جیسے ہی نظر پڑی میں لفظوں کی طرف کھینچتا چلا گیا۔
پہلے صفحے سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ قیصر عباس صابر کے قلم نے ایک پھر کچھ ایسا لکھا ہے
کہ جسے پڑھنے والا بار بار پڑھتا ہی رہے گا
میرا یہ اعزاز ہے کہ جناب قیصر عباس صابر کے قلم سے پروئے یہ موتی ناول دوسرا عشق کی پہلی کاپی میں نے بک کی،اور ناول ملنے کے بعد یقینا یہ طے ہوچکا ہے کہ یہ سودا گھاٹے کا سودا نا تھا۔
مزید تبصرہ تو ہم پڑھنے کے بعد ہی کریں گے
فلحال یہ سوچ رہا ہوں کہ یہ ناول دوسرا عشق کرواتا ہے یا کچھ اور۔
#یاسین