2 años ·Traducciones

جہانگیر ترین نے سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شمولیت اختیار کی۔ن لیگ نے ایسٹبلشمنٹ سے ڈیل کا اشارہ سمجھ لیا۔صحافی نے سوال کیا کہ اب جہاز کا رخ کہاں موڑنے کا ارادہ ہے تو جہانگیر ترین نے کہا جہاز ہے کہیں بھی موڑ سکتا ہے۔ جہاز کہیں موڑ سکتا سے مراد ن لیگ سے ہرگز ڈیل نہیں بلکہ جہانگیر ترین ہی وہ شخص ہوگا جو انکی سیاست میں آخری کیل ثابت ہوگا۔کیونکہ جہانگیر ترین کا ن لیگ سے رابطے کا ہرگز مطلب نہیں ہے کہ وہ ن لیگ میں شمولیت کیلئے تیار ہیں۔ بلکہ جہاں تک میرا خیال ہے لانگ مارچ کو ملتوی کرنے اور 2022 کے بجٹ منظور ہونے تک کا پلان عمران خان نے جہانگیر ترین کو دیا ہے۔ آصف علی زرداری بھی لانگ مارچ کر کے اپنی پاور شو کروانے کیلئے تیار بیٹھا ہے مگر وہ ایسٹبلشمنٹ کے اشارے پر ہی ایسا ردعمل دیگا۔ اگر ن لیگ کی ایسٹبلشمنٹ سے ڈیل نہیں ہوتی تو پارٹی کا اختتام ہی سمجھا جائے۔ جہانگیر ترین کے ساتھ تحریک انصاف کے جو معاملات چلیں وہ عمران خان کو نہیں چھوڑ سکتا۔